حدیث نمبر: 20933
٢٠٩٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم عن أبي الزبير عن جابر قال: (بعثنا) (١) النبي ﷺ (٢) مع أبي عبيدة في سرية (فنفد) (٣) زادنا، (فمررنا) (٤) بحوت قد قذفه البحر، فأردنا أن نأ كل منه، فنهانا أبو عبيدة ثم قال: نحن رسل رسول اللَّه ﷺ وفي سبيل اللَّه ﵎ (٥) كلوا فأكلنا، قال: فلما قدمنا (على) (٦) رسول اللَّه ﷺ ذكرنا ذلك فقال: "إن كان بقي معكم منه شيء فابعثوا به إلي" (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ ایک لشکر میں روانہ کیا اس سفر میں ہمارا توشۂ سفر ختم ہوگیا۔ اس اثناء میں ہم نے ایک (بہت بڑی) مچھلی دیکھی جسے سمندر نے باہر پھینک دیا تھا۔ ہم نے اسے کھانے کا ارادہ کیا تو پہلے تو حضرت ابو عبیدہ نے ہمیں منع کردیا پھر فرمایا کہ ہم اللہ کے رسول کے بھیجے ہوئے ہیں اور ہم اللہ کے راستے میں ہیں۔ اس مچھلی کو کھالو۔ چناچہ ہم نے اسے کھالیا۔ پھر جب ہم واپس آئے تو ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا تذکرہ کیا۔ آپ نے فرمایا کہ اگر اس مچھلی کا کچھ حصہ تمہارے پاس ہو تو مجھے بھی دو ۔
حدیث نمبر: 20934
٢٠٩٣٤ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): (نا) (٢) وكيع عن ابن أبي ليلى عن عطية عن أبي سعيد الخدري في السمك يجزر عنه الماء قال: كل (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس مچھلی کو سمندر باہر پھینکے اسے کھالو۔
حدیث نمبر: 20935
٢٠٩٣٥ - [حدثنا أبو بكر قال: نا ابن عيينة عن عمرو عن أبي الشعثاء قال: كل ما جزر] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الشعشاء فرماتے ہیں کہ جس مچھلی کو سمندر باہر پھینکے اسے کھالو۔
حدیث نمبر: 20936
٢٠٩٣٦ - [حدثنا أبو بكر قال: نا ابن علية عن أيوب عن أبي الزبير عن جابر قال: ما جزر عنه طفير البحر فكل] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ جس مچھلی کو سمندر باہر پھینکے اسے کھالو۔
حدیث نمبر: 20937
٢٠٩٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن قتادة عن القاسم بن ربيعة عن عبد الرحمن بن عوف قال: ما قذف البحر فهو حلال (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن عوف فرماتے ہیں کہ جس مچھلی کو سمندر باہر پھینکے وہ حلال ہے۔
حدیث نمبر: 20938
٢٠٩٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن أبي الزناد (١) عن أبي سلمة عن زيد وأبي هريرة (قالا) (٢): لا بأس بما قذف البحر (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس مچھلی کو سمندر باہر پھینکے اس میں کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 20939
٢٠٩٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبدة بن سليمان عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب والحسن أنهما قالا: إذا نضب عنه الماء ثم مات فلا يريان بأكله بأسًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب اور حسن فرماتے ہیں کہ جس مچھلی کو سمندر باہر پھینکے پھر وہ مرجائے تو اس کے کھانے میں کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 20940
٢٠٩٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص عن ليث عن شهر (بن حوشب) (١) عن أبي (أيوب) (٢) في قوله: ﴿مَتَاعًا لَكُمْ وَلِلسَّيَّارَةِ﴾ [المائدة: ٩٦]، قال: ما (لفظ) (٣) البحر وإن كان ميتًا (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ایوب قرآن مجید کی آیت { مَتَاعًا لَکُمْ وَلِلسَّیَّارَۃِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد وہ جانور ہیں جنھیں سمندر باہر پھینک دے خواہ وہ مردہ ہی کیوں نہ ہوں۔