حدیث نمبر: 20843
٢٠٨٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع وعلي بن هاشم عن (جرير) (١) بن حازم عن عيسى بن عاصم عن علي أنه كره صيد المجوسي للسمك (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے مجوسی کی شکار کردہ مچھلی کو مکروہ قرار دیا ہے۔
حدیث نمبر: 20844
٢٠٨٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مالك بن مغول عن عطاء قال: سألته عن صيد المجوسي (للسمك) (١) فكرهه.
مولانا محمد اویس سرور
مالک بن مغول فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے مجوسی کی شکار کردہ مچھلی کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے اسے مکروہ قرار دیا۔
حدیث نمبر: 20845
٢٠٨٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا محمد بن فضيل عن عطاء عن سعيد بن جبير قال: لا تأكل من صيد المجوسي؛ سمى أو لم يسم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ مجوسی کا شکار نہ کھاؤ خواہ وہ بسم اللہ پڑھے یا نہ پڑھے۔