کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: اگر کوئی آدمی شکاری جانور کو روانہ کرتے وقت بسم اللہ پڑھنا بھول گیا لیکن شکار کے مرنے سے پہلے اس نے بسم اللہ پڑھ لی تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 20765
٢٠٧٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا جرير عن مغيرة عن حماد إبراهيم قال: إذا رميت بالسهم ولم تسم، فذوت قبل أن (يقتل) (١) الصيد، ثم سميت ثم قتله فكل، والكلب مثل ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب تم شکار کی طرف تیر پھینکو اور اس پر بسم اللہ نہ پڑھو اور شکار کے قتل ہونے سے پہلے تمہیں بسم اللہ یاد آجائے اور تم پڑھ لو پھر شکار ہلاک ہو تو اسے کھالو۔ کتے کا بھی یہی حکم ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصيد / حدیث: 20765
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20765، ترقيم محمد عوامة 19955)
حدیث نمبر: 20766
٢٠٧٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو أسامة عن هشام عن الحسن قال: إذا انفلت الكلب، وصاحبه لا يشعر، فقال بعد ما يطلب الكلب الصيد: بسم اللَّه، فأصاد الكلب فليأكل.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر مالک کے علم کے بغیر کتا شکار کے پیچھے لگ جائے کتے کے شکار کو تلاش کرنے کے بعد اگر شکاری بسم اللہ پڑھ لے اور پھر کتا شکار کرے تو وہ اسے کھا سکتا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصيد / حدیث: 20766
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20766، ترقيم محمد عوامة 19956)
حدیث نمبر: 20767
٢٠٧٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا حميد بن عبد الرحمن عن زهير عن جابر عن عامر قال: إذا أرسلت كلبك أو سهمك فنسيت أن تسمي -أي حين ترسله- ثم سميت قبل أن (تأخذه) (١) فلا تأكل، حتى (تسمي) (٢) حين ترسله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب تم اپنے کتے یا تیر کو شکار کی طرف روانہ کرو اور اس وقت بسم اللہ پڑھنا بھول جاؤ۔ پھر بعد میں وہ تیر یا کتا شکار تک پہنچے تو تم اس شکار کو نہیں کھا سکتے۔ اس لیے کہ یہ بات ضروری ہے کہ تم اسے روانہ کرتے وقت بسم اللہ پڑھو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصيد / حدیث: 20767
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20767، ترقيم محمد عوامة 19957)
حدیث نمبر: 20768
٢٠٧٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن أنه قال في رجل رمى ونسي أن يذكر اسم اللَّه قال: كان لا يرى به بأسًا.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص تیر پھینکتے وقت اللہ کا نام لینا بھول جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصيد / حدیث: 20768
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20768، ترقيم محمد عوامة 19958)
حدیث نمبر: 20769
٢٠٧٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا يحيى بن سعيد عن (ابن) (١) حرملة عن سعيد ابن المسيب قال: قلت: رميت (بحجري) (٢) ونسيت أن أسمي قال: فاذكر اسم اللَّه وكل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن حرملہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ میں اپنے پتھر کو شکار کی طرف پھینکتے ہوئے اللہ کا نام لینا بھول جاؤں تو کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ بسم اللہ پڑھ کر اسے کھالو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصيد / حدیث: 20769
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20769، ترقيم محمد عوامة 19959)