کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کوئی شکاری کتے کو روانہ کرتے وقت اللہ کا نام لینا بھول گیا تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 20760
٢٠٧٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص بن غياث عن حجاج قال: سألت عطاء عن الرجل ينسى أن يسمي على كلبه فيقتل قال: يأكل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حجاج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص کتے کو روانہ کرتے وقت اس پر بسم اللہ پڑھنا بھول گیا اور کتے نے شکار کو مار ڈالا تو کیا ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اسے کھالے۔
حدیث نمبر: 20761
٢٠٧٦١ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان (عن) (١) ابن حرملة عن سعيد ابن المسيب في الرجل يرسل كلبه وينسى أن يسمي قال: لا بأس به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص کتے کو روانہ کرتے وقت بسم اللہ پڑھنا بھول گیا تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 20762
٢٠٧٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: (نا) (١) (أسباط) (٢) عن مغيرة بن مسلم عن عمرو ابن دينار عن ابن عباس قال: سئل عن رجل أرسل كلبه ولم يسم قال: المسلم فيه اسم اللَّه ﷿ (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص اپنے کتے کو شکار پر چھوڑتے وقت بسم اللہ پڑھنا بھول جائے تو کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ ہر مسلمان کے دل میں اللہ کا نام ہے۔
حدیث نمبر: 20763
٢٠٧٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الأعلى قال: نا معمر عن الزهري قال: إذا أرسل كلبه فنسي أن يسمي فليأكل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کتے کو روانہ کرتے وقت بسم اللہ پڑھنا بھول گیا تو پھر بھی شکار کو کھالے۔
حدیث نمبر: 20764
٢٠٧٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الوهاب عن سعيد عن قتادة في الرجل يرسل كلبه وصقره فينسى أن يسمي فيقتله قال: يأكل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنے کتے یا شکرے کو شکار پر چھوڑتے وقت بسم اللہ پڑھنا بھول گیا اور اس نے شکار کو مار ڈالا تو وہ اس شکار کو کھا سکتا ہے۔