کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن حضرات نے اس بات کی رخصت دی ہے کہ اگر شکاری کتا شکار میں سے کھا لے تو پھر بھی اسے کھا سکتے ہیں
حدیث نمبر: 20748
٢٠٧٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص بن غياث عن (عبيد) (١) اللَّه عن نافع ⦗١٣٩⦘ عن ابن عمر قال: كل وإن أكل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر کتا شکار میں سے کھا بھی لے تو پھر بھی اسے کھالو۔
حدیث نمبر: 20749
٢٠٧٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا (١) فضيل (بن) (٢) عياض عن منصور عن أبي جعفر وسعد وسلمان أنهم لم يروا بأسًا إذا أكل من صيده أن يأكل من صيده (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر، حضرت سعد اور حضرت سلمان رضی اللہ عنہ اس بات کو جائز قرار دیتے تھے کہ اگر شکاری کتا شکار میں سے کچھ کھالے تو پھر بھی اس میں سے کھایا جاسکتا ہے۔
حدیث نمبر: 20750
٢٠٧٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد اللَّه بن نمير ووكيع عن بن أبي ذئب عن (بكير) (١) بن عبد اللَّه بن الأشج عن حميد بن مالك قال: سألت سعد بن أبي وقاص قلت: إن لنا كلابًا (ضواريًا) (٢) نرسلها على الصيد فتأكل وتقطع، فقال: (كل) (٣) وإن لم يبق إلا بضعة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حمید بن مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے سوال کیا کہ ہمارے شکاری کتے ہیں، ہم انہیں شکار پر چھوڑتے ہیں، وہ اس میں سے کچھ کھالیتے ہیں تو کیا ہمارے لیے اس کو کھانا جائز ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ تم اس میں سے کھالو خواہ وہ صرف ایک ٹکڑا ہی باقی چھوڑیں۔
حدیث نمبر: 20751
٢٠٧٥١ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو داود عن هشام عن قتادة عن سعيد بن المسيب قال: (سألته) (١) عن الكلب يُرسل على الصيد فقال: كل وإن أكل (ثلثيه) (٢)، فقلت: (عن من؟) (٣) قال: عن (سلمان) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر کتے کو شکار پر چھوڑا جائے اور وہ اس میں سے کھالے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اگر وہ اس کے دو ثلث حصے کو بھی کھاجائے پھر بھی تم اس میں سے کھا سکتے ہو۔ میں نے پوچھا کہ یہ بات آپ کس کے حوالے سے کر رہے ہیں ؟ انہوں نے فرمایا : حضرت سلمان رضی اللہ عنہ کے حوالے سے۔
حدیث نمبر: 20752
٢٠٧٥٢ - [حدثنا أبو بكر قال: نا يزيد بن هارون قال: نا داود عن الشعبي عن أبي هريرة قال: إذا أرسلت كلبك فأكل فكل، وإن أكل (ثلثيه) (١)] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر تم اپنے کتے کو شکار پر چھوڑو اور وہ اس میں سے کچھ کھالے تو تم اس میں سے کھا سکتے ہو خواہ وہ اس کے دو تہائی حصے کو کھالے۔
حدیث نمبر: 20753
٢٠٧٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن شعبة عن قتادة عن سعيد بن المسيب (عن سلمان) (١) قال: إن أكل (ثلثيه) (٢) فكل الثلث الباقي (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کتا شکار کے دو تہائی حصے کو کھالے تو تم بقیہ ایک تہائی کو کھا سکتے ہو۔
حدیث نمبر: 20754
٢٠٧٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن ابن أبي ذئب عن نافع عن ابن عمر قال: كل من صيد الكلب (و) (١) إن أكل من طريدته (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر کتا شکار کے اکثر حصے کو کھالے پھر بھی تم اسے کھا سکتے ہو۔
حدیث نمبر: 20755
٢٠٧٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا الفضل بن دكين عن سفيان عن عمرو بن دينار عن ابن عمر قال (له) (١): إذا أكل الكلبُ فكل وإن لم يبق إلا بضعة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر کتا شکار میں سے کھالے تو تم بھی اس میں سے کھا سکتے ہو خواہ اس میں سے گوشت کا ایک ٹکڑا ہی باقی رہے۔