حدیث نمبر: 20725
٢٠٧٢٥ - حدثنا (أبو عبد الرحمن بقي بن مخلد قال: نا أبو بكر عبد اللَّه بن محمد بن أبي شيبة العبسي قال: نا) (١) محمد بن فضيل (الضبي) (٢) عن بيان عن الشعبي عن (٣) عدي بن حاتم قال: سألت النبي ﵇ قال: قلت: إنا قوم نصيد بهذه الكلاب، قال: "إذا أرسلت كلابك المعلمة وذكرت اسم اللَّه عليها فكل مما أمسكن عليك (وإن) (٤) قتلن، (إلا أن) (٥) (يأكلن) (٦)، (فإن أكلن) (٧) فلا تأكل فإني أخاف أن يكون إنما (أمسك على نفسه) (٨)، وإن خالطها كلاب ⦗١٣٤⦘ أخرى فلا تأكل" (٩).
حدیث نمبر: 20726
٢٠٧٢٦ - حدثنا (أبو بكر قال: نا) (١) أبو أسامة عن عبد الرحمن بن يزيد بن جابر عن مكحول قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا أرسلت كلبك (المكلب) (٢) فأكل منه ولم تدرك ذكاته فلا تأكل منه، وإن لم يأكل منه فوجدته قد مات فكل" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم اپنے سدھائے ہوئے کتے کو شکار پر چھوڑو اور وہ اس میں سے کھالے اور تمہیں اس کو ذبح کرنے کا موقع نہ ملے تو اس میں سے مت کھاؤ اور اگر وہ اس میں سے نہ کھائے لیکن تم اس شکار کو مردہ حالت میں پاؤ تو بھی ٖ اس کو کھالو۔
حدیث نمبر: 20727
٢٠٧٢٧ - حدثنا (أبو بكر (*) قال: نا) (١) أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن الشعبي قال: قال ابن عباس: إذا أرسلت كلبك فأخذ الصيد فأكل منه فلا تأكل، فإنما أمسك على نفسه، وإن هو لم يأكل منه فكل فإنما أمسك عليك وإن قتل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر تم اپنے کتے کو شکار پر چھوڑ دو اور وہ اس میں سے کھالے تو تم اس کو نہ کھاؤ کیونکہ اس نے شکار کو اپنے لیے دبوچا ہے اور اگر وہ اس میں سے نہ کھائے تو تم کھالو کیونکہ اس نے یہ شکار تمہارے لیے کیا ہے خواہ وہ شکار مرجائے پھر بھی کھالو۔
حدیث نمبر: 20728
٢٠٧٢٨ - حدثنا (أبو بكر قال: نا) (١) علي بن هاشم عن ابن أبي ليلى (عن الحكم) (٢) عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: إذا أرسلت كلبك فأكل فلا تأكل فإنما أمسك على نفسه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب تم اپنے کتے کو شکار پر چھوڑو اور وہ اس میں سے کچھ کھالے تو اس شکار کو مت کھاؤ کیونکہ اس نے اسے اپنے لیے روکا ہے۔
حدیث نمبر: 20729
٢٠٧٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص عن ليث عن مجاهد عن ابن عمر قال: إذا أكل من صيده فاضربه فإنه ليس بمعلم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر کتا اپنے شکار کو کھائے تو اسے مارو کیونکہ وہ سدھایا ہوا کتا نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 20730
٢٠٧٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن نمير عن الأعمش عن إبراهيم عن ابن عباس قال: إذا أكل الكلب [من الصيد فليس بمعلم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب کتا اپنے شکار کو کھائے تو سدھایا ہوا نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 20731
٢٠٧٣١ - حدثنا أبو بكر قال: نا جرير عن المغيرة عن إبراهيم عن ابن عباس قال: إذا أكل الكلب] (١) فلا تأكل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب کتا شکار سے کھالے تو اس کو مت کھاؤ۔
حدیث نمبر: 20732
٢٠٧٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن أبي المنهال الطائي (١) عن عمه عن أبي هريرة قال: سألته عن صيد الكلب فقال: (وَذّمْه) (٢) وأرسله واذكر اسم اللَّه (عليه) (٣) وكُلْ ما أمسك عليك ما لم يأكل (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو منہال طائی کے چچا کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کتے کے شکار کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ کتے کے گلے میں سے سدھائے ہوئے کتے کی نشانی والا پٹہ ڈالو، اس کو شکار پر چھوڑ دو اور بسم اللہ پڑھو، پھر جو بھی شکار وہ کرے اسے کھالو، البتہ اس نے بھی کھالیا تو مت کھاؤ۔
حدیث نمبر: 20733
٢٠٧٣٣ - [حدثنا أبو بكر قال: أخبرنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا أكل الكلب من الصيد فلا تأكل] (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب کتا شکار میں سے کھالے تو اسے مت کھاؤ۔
حدیث نمبر: 20734
٢٠٧٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن (ابن) (١) طاوس عن أبيه في الكلب يأكل؟ قال: إنما أمسك على نفسه ولم يمسك عليك فلا (تأكل) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کتا شکار میں سے کھائے تو اس نے یہ شکار اپنے لیے کیا ہے تمہارے لیے نہیں کیا، اس لیے اسے مت کھاؤ۔
حدیث نمبر: 20735
٢٠٧٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن عطاء قال: هو ميتة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جس شکار سے کتا کھالے وہ مردار ہے۔
حدیث نمبر: 20736
٢٠٧٣٦ - [حدثنا أبو بكر قال: أخبرنا يحيى بن سعيد عن أبي سلمة عن عكرمة قال: إذا أكل فلا تأكل] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کتا شکار میں سے کھالے تو تم مت کھاؤ۔
حدیث نمبر: 20737
٢٠٧٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: (نا) (١) ابن عيينة عن عمرو عن عبيد بن عمير قال: إذا أرسلت كلبك (المعلم) (٢)، وذكرت اسم اللَّه فكل وإن قتل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید بن عمیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب تم اپنے سدھائے ہوئے کتے کو شکار پر چھوڑو اور اللہ کا نام لو تو اس کو کھاؤ خواہ وہ شکار کو مار ڈالے۔ حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ مجھے باز کے بارے میں شک ہے۔
حدیث نمبر: 20738
٢٠٧٣٨ - قال سفيان: (وأشك) (١) في (البازي) (٢).
حدیث نمبر: 20739
٢٠٧٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا حميد بن عبد الرحمن عن حسن عن حبيب بن أبي عمرة عن سعيد بن جبير في الكلب يأكل من صيده؟ قال: لا (تأكل) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کتا اپنے شکار میں سے کھالے تو کیا اس کو کھایا جاسکتا ہے ؟ فرمایا اس صورت میں شکار کو نہ کھاؤ۔
حدیث نمبر: 20740
٢٠٧٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص عن ابن جريج عن عطاء قال: إن أكل فلا تأكل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کتا شکار میں سے کھالے تو تم اس کو مت کھاؤ۔
حدیث نمبر: 20741
٢٠٧٤١ - حدثنا أبو بكر قال: نا (١) عبد اللَّه بن المبارك عن ابن عون عن الشعبي قال: إذا أكل الكلب فلا تأكل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کتا شکار میں سے کھالے تو اس کو مت کھاؤ۔
حدیث نمبر: 20742
٢٠٧٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن إسرائيل عن (إبراهيم) (١) بن عبد الأعلى عن سويد بن غفلة قال: إذا أرسلت كلبك، وذكرت اسم اللَّه (عليه) (٢) فكل ما لم يأكل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سوید بن غفلہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب تم کتے کو روانہ کرتے وقت اللہ کا نام لو تو اس کے شکار کو کھالو بشرطیکہ وہ خود اس میں سے نہ کھائے۔
حدیث نمبر: 20743
٢٠٧٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن يونس عن الشعبي وأبي بردة قالا: صيد الكلب: إن أكل فلا تأكل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی اور حضرت ابو بردہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کتا اگر اپنے شکار میں سے کھائے تو تم اسے مت کھاؤ۔
حدیث نمبر: 20744
٢٠٧٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا يزيد بن هارون عن جويبر عن الضحاك في الكلب إذا كان معلمًا فأصاب صيدا: فإن أكل منه فلا تأكل، وإن قتل (فأمسك) (١) عليك فكل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سدھایا ہوا کتا اگر شکار پر چھوڑو اور وہ اس شکار میں سے کھالے تو تم اسے مت کھاؤ اور اگر وہ اسے مار ڈالے لیکن نہ کھائے تو اسے کھالو۔
حدیث نمبر: 20745
٢٠٧٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا يزيد بن هارون قال: أنا داود عن الشعبي قال: إذا أرسلت كلبك فأكل فإنما أمسك على نفسه فلا تأكل، فإنه لم (يتعلم) (١) ما علمته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب تم اپنے کتے کو شکار پر چھوڑو اور وہ اس شکار میں سے کھالے تو یہ شکار اس نے اپنے لیے روکا ہے تم اس میں سے مت کھاؤ، کیونکہ جو تم نے اسے سکھایا ہے وہ اس نے نہیں سیکھا۔
حدیث نمبر: 20746
٢٠٧٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا زيد بن حباب عن موسى بن (عبيدة) (١) قال: حدثني أبان بن صالح عن القعقاع بن حكيم عن سلمى (أم رافع) (٢) عن أبي رافع قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا أرسل الرجل صائده، وذكر اسم اللَّه، فليأكل ما لم يأكل" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو رافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب آدمی اپنے شکاری جانور کو چھوڑے اور وہ اس پر اللہ کا نام بھی لے تو اگر اس شکاری جانور نے شکار کو نہ کھایا ہو تب اس میں سے کھالے۔
حدیث نمبر: 20747
٢٠٧٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا يزيد بن هارون عن حجاج عن مكحول عن أبي ثعلبة الخشني (و) (١) عن الوليد بن أبي مالك عن (عايذ) (٢) اللَّه أنه سمع أبا ثعلبة الخشني قال: قلت يا رسول اللَّه! إنا أهل صيد، قال: "إذا أرسلت كلبك وذكرت اسم اللَّه عليه (فأمسك عليك) (٣) فكل"، (قال) (٤): قلت، وإن قتل؟ قال: " (وإن قتل" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! ہم شکاری لوگ ہیں۔ حضور ﷺ نے فرمایا کہ جب تم اپنے کتے کو شکار پر چھوڑو اور اللہ کا نام لو، اگر وہ شکار کو روک لے تو تم اسے کھالو، میں نے کہا خواہ وہ اسے مار ڈالے ؟ آپ نے فرمایا ہاں خواہ وہ اسے مار ڈالے۔