حدیث نمبر: 20398
٢٠٣٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع قال: نا أبو الأشهب عن الحسن (١) قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إن المختلعات (٢) والمنتزعات (٣) (من) (٤) المنافقات (٥) " (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ خلع اور طلاق طلب کرنے والی عورتیں ہی دراصل منافق عورتیں ہیں۔
حدیث نمبر: 20399
٢٠٣٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن خالد وأيوب عن أبي قلابة قال: (قال) (١) وسول اللَّه ﷺ: [أيما امرأة سألت زوجها (الطلاق) (٢) من غير (ما) (٣) بأس لم (ترح) (٤) (رائحة) (٥) الجنة" (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو عورت بغیر کسی پریشانی کے اپنے خاوند سے طلاق طلب کرے وہ جنت کی خوشبو بھی نہیں سونگھے گی۔
حدیث نمبر: 20400
٢٠٤٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو أسامة (عن حماد بن سلمة) (١) عن أيوب عن أبي قلابة عن أبي أسماء عن ثوبان عن النبي ﷺ بنحوه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثوبان سے ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 20401
٢٠٤٠١ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع قال: نا حماد بن زيد عن أبي عبد اللَّه (الشقري) (١) (أن) (٢) امرأة اختلعت من زوجها فقال إبراهيم: أما إنها مخاصمتك عند اللَّه يوم القيامة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبداللہ ثقفی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے اپنے خاوند سے خلع طلب کی تو ابراہیم رحمہ اللہ نے فرمایا کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے دربار میں تیری مجرم ہوگی۔
حدیث نمبر: 20402
٢٠٤٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع قال: نا أبو هلال عن عبد اللَّه بن بريدة قال: قال عمر بن الخطاب: (١) (إذا) (٢) أراد النساء الخلع فلا تكفروهن (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب عورتیں خلع طلب کریں تو انہیں خاوند کی ناشکری پر مت ڈالو۔
حدیث نمبر: 20403
٢٠٤٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع قال: نا هشام بن عروة عن أبيه قال: قال عمر: لا تكرهوا فتياتكم على (الرجل) (١) الذميم، فإنهن (يحببن) (٢) من ذلك ما تحبون (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ لڑکیوں کو پست قد اور بدشکل مرد سے شادی کرنے پر مجبور نہ کرو، کیونکہ جو تم پسند کرتے ہو اسے وہ بھی پسند کرتی ہیں۔