کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر ایک آدمی نے دوسر ے آدمی سے کہا کہ اگر تو نے یہ لقمہ نہ کھایا تو میری بیوی کو طلاق اور اتنے میں ایک بلی آئی اور اس لقمہ کو کھا گئی تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 20344
٢٠٣٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن عطاء عن الشعبي في رجل أخذ لقمة فقال (لرجل) (١): إن لم تأكلها فامرأته طالق (فجاءت) (٢) سنور فأخذت اللقمة فقال: طلقت امرأته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی نے دوسرے آدمی سے کہا کہ اگر تو نے یہ لقمہ نہ کھایا تو میری بیوی کو طلاق اور اتنے میں ایک بلی آئی اور اس لقمہ کو کھا گئی تو کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اس کی بیوی کو طلاق ہوگئی۔
حدیث نمبر: 20345
٢٠٣٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا (عبيدة) (١) (بن) (٢) (حميد) (٣) عن (عطاء) (٤) ابن السائب قال: جاء إلى الشعبي رجل فقال: رجل قال لامرأته: إن لم تأكلي هذا العرق فامرأته طالق ثلاثًا، فجاءت السنور فأخذت (العرق) (٥) فقال الشعبي: لم ⦗٤٨٦⦘ يجعل لها مخرجًا، (لا) (٦) جعل اللَّه له مخرجًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے کہا کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر تو نے یہ چیز نہ کھائی تو تجھے تین طلاقیں، اتنے میں ایک بلی آئی اور اس نے وہ چیز کھالی۔ اس کا کیا حکم ہے ؟ حضرت شعبی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اس نے عورت کا راستہ بند کیا اللہ تعالیٰ نے اس کا راستہ بند کردیا۔