کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر ایک آدمی اپنی بیوی پر الزام لگائے کہ اس نے اس کے پیسے چرائے ہیں اور پھر اس بات پر قسم کھالے کہ اس نے واقعی ایسا کیا ہے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 20322
٢٠٣٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو داود الطيالسي عن (حماد) (١) بن سلمة عن زياد الأعلم عن الحسن في امرأة (غيبت صك) (٢) رجل فقال: أنت طالق ثلاثًا إن لم (تكن) (٣) (غيبتها) (٤) فقال الحسن: إن كان صادقا فهي امرأته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک عورت نے اپنے خاوند کے پیسے چرالئے تو آدمی نے کہا کہ اگر تو نے نہ چرائے ہوں تو تجھے تین طلاق۔ حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر آدمی سچا ہے تو وہ اس کی بیوی رہے گی۔ حضرت حماد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں اس معاملے میں اس کی دینداری دیکھی جائے گی۔
حدیث نمبر: 20323
٢٠٣٢٣ - وسمعت حمادا يقول: يديّن في ذلك.