کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کوئی شخص اپنے والد کے مال میں سے اس کی اجازت کے بغیر لے لے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 20319
٢٠٣١٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن عيينة عن عمرو قال: قال رجل لجابر ابن زيد: إن أبي يحرمني ماله فيقول: لا أنفق عليك شيئًا، فقال: خذ من مال أبيك بالمعروف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت جابر بن زید رضی اللہ عنہ سے کہا کہ میرے والد مجھے اپنے مال سے محروم رکھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں تجھ پر خرچ نہیں کروں گا۔ انہوں نے فرمایا کہ اپنے باپ کے مال میں سے نیکی کے ساتھ لے لو۔