کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ جب تجھے حیض آئے تو تجھے طلاق ہے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 20212
٢٠٢١٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا يحيى بن آدم قال: نا زهير عن جابر عن عامر (و) (١) الحكم في امرأة قال لها زوجها: إذا حضت فأنت طالق، فارتفعت حيضتها و (حبلت) (٢) (قالا) (٣): (٤) (يجامعها) (٥) حتى تحيض.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر رحمہ اللہ اور حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ جب تجھے حیض آیا تو تجھے طلاق ہے۔ پھر اس کا حیض بند ہوگیا اور وہ حاملہ ہوگئی تو آدمی اس سے اس وقت تک جماع کرسکتا ہے جب تک اسے حیض نہ آجائے۔ حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر وہ قریب میں درست ہے تو دور میں بھی درست ہے۔
حدیث نمبر: 20213
٢٠٢١٣ - وقال عامر: إن صلح في القريب (فإنه) (١) يصلح في البعيد.