کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر شادی شدہ غلام فرار ہوجائے تو کیا اس کافرار ہونا طلاق کے مترادف ہے؟
حدیث نمبر: 20038
٢٠٠٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن جابر عن عامر قال: إباق العبد ليس بطلاق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ غلام کا فرار ہونا طلاق نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 20039
٢٠٠٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الأعلى عن سعيد عن قتادة قال: ليس ذلك له بطلاق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ غلام کا فرار ہونا طلاق نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 20040
٢٠٠٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الأعلى عن عوف عن الحسن قال: إباقه طلاقها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ غلام کا فرار ہونا طلاق ہے۔
حدیث نمبر: 20041
٢٠٠٤١ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الأعلى عن هشام عن حوشب عن الحسن سئل عن عبد آبق، وله امرأة، فقال: إن جاء قبل أن تنقضي العدة فهي امرأته، وإن جاء بعد ما انقضت العدة فقد بانت منه بتطليقة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حوشب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حسن سے سوال کیا گیا کہ اگر شادی شدہ غلام فرار ہوجائے تو کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اگر وہ عدت پوری ہونے سے پہلے واپس آجائے تو وہ اسی کی بیوی ہوگی اور اگر عدت پوری ہوجائے تو وہ ایک طلاق کے ساتھ بائنہ ہوجائے گی۔