حدیث نمبر: 19809
١٩٨٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا جرير بن عبد الحميد عن مغيرة عن الحارث قال: تستبين المستحاضة أنها مستحاضة إذا جاوزت حيضتها آخر ما تطهر فيه النساء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عورت کے مستحاضہ ہونے کا یقین اس وقت ہوگا جب اس کا حیض اس آخری حد کو پار کرجائے جس میں عورتیں پاک ہوجاتی ہیں۔
حدیث نمبر: 19810
١٩٨١٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا جرير عن مطرف عن الحكم قال: إذا (أدرك) (١) قروءٌ (٢) قرأً فهي مستحاضة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب ایک حیض دوسرے حیض تک پہنچ جائے تو عورت مستحاضہ ہے۔