کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے ایلاء کرنے کے بعد اسے طلاق دے دے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 19672
١٩٦٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا آلى ثم طلق، أو طلق ثم إلى هدم الطلاق الإيلاء.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے ایلاء کیا پھر اسے طلاق دے دی یا طلاق دی پھر ایلاء کیا تو طلاق ایلاء کو ختم کردے گی۔
حدیث نمبر: 19673
١٩٦٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم عن مغيرة عن الشعبي قال: هما كفرسي رهان، أيهما سبق أخذت به، وإن وقعا جميعًا أخذت (بهما) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ طلاق اور ایلاء دوڑ کے دو گھوڑوں کی طرح ہیں، جو پہلے ہو اسی کا اعتبارہوگا اور اگر دونوں اکٹھے ہوں تو دونوں کا اعتبار ہوگا۔
حدیث نمبر: 19674
١٩٦٧٤ - [حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم عن يونس عن الحسن أنه كان يقول (مثل) (١) قول الشعبي] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ بھی حضرت شعبی رحمہ اللہ والی بات فرمایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 19675
١٩٦٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن إسماعيل عن الشعبي في الرجل يولي من امرأته ثم يطلق: إذا مضت أربعة أشهر قبل أن تحيض ثلاث حيض فقد بانت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے ایلاء کیا پھرا سے طلاق دے دی، اگر تین حیض آنے سے پہلے چا ر مہینے گذر گئے تو وہ عورت بائنہ ہوگئی۔
حدیث نمبر: 19676
١٩٦٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن حماد عن إبراهيم قال: يهدم الطلاق الإيلاء.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ طلاق ایلاء کو ختم کردیتی ہے۔
حدیث نمبر: 19677
١٩٦٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم قال: يهدم الطلاق الإيلاء.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ طلاق ایلاء کو ختم کردیتی ہے۔
حدیث نمبر: 19678
١٩٦٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا يزيد بن هارون عن حجاج عن الشعبي عن عبد اللَّه قال: يهدم الطلاق (الإيلاء) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ طلاق ایلاء کو ختم کردیتی ہے، حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یہ دونوں دوڑ کے دو گھوڑوں کی طرح ہیں۔
حدیث نمبر: 19679
١٩٦٧٩ - وقال (علي) (١): هما كفرسي رهان (٢).