حدیث نمبر: 19626
١٩٦٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن عمران (بن حدير) (١) عن أبي (مجلز) (٢) أنه كان لا يجعل في الإيلاء طلاقًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مجلز ایلاء کو طلاق نہیں سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 19627
١٩٦٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن عيينة عن عمرو قال: سألت سعيد بن المسيب عن الإيلاء فقال: ليس بشيء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمروکہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے ایلاء کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ کوئی چیز نہیں۔
حدیث نمبر: 19628
١٩٦٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا (١) (عبيد اللَّه) (٢) بن موسى عن أبان العطار عن قتادة عن سعيد بن المسيب عن أبي الدرداء قال: الإيلاء معصية، ولا (تحرم) (٣) ⦗٣٠٨⦘ (عليه) (٤) امرأته (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو دردائ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایلاء ایک معصیت ہے اور اس سے بیوی حرام نہیں ہوتی۔
حدیث نمبر: 19629
١٩٦٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو داود عن جرير بن حازم قال: قرأت في كتاب أبي قلابة عند أيوب: سألت عروة بن الزبير وسعيد بن المسيب (قالا) (١): معصية، وليس بطلاق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ بن زبیر رحمہ اللہ اور حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایلاء معصیت ہے طلاق نہیں ہے۔