حدیث نمبر: 19492
١٩٤٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم عن حجاج عن نافع عن ابن عمر (عن عثمان) (١) (أنه) (٢) قال: عدة المختلعة حيضة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ خلع یافتہ عورت کی عدت ایک حیض ہے۔
حدیث نمبر: 19493
١٩٤٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبدة عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر قال: عدة المختلعة حيضة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ خلع یافتہ عورت کی عدت ایک حیض ہے۔
حدیث نمبر: 19494
١٩٤٩٤ - [حدثنا أبو بكر قال: نا يحيى بن سعيد عن (عبيد اللَّه) (١) بن عمر عن نافع عن ابن عمر] (٢) أن الربيع (اختلعت) (٣) من زوجها فأتى عمها عثمان (فقال: تعتد بحيضة) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت رُبَیّع رضی اللہ عنہ نے اپنے خاوند سے خلع لے لی، ان کے چچا حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ وہ ایک حیض عدت گزارے گی، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اس سے پہلے خلع یافتہ کی عدت تین حیض ہونے کے قائل تھے لیکن حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے اس حکم کے بعد ایک حیض کے عدت ہونے کے قائل ہوگئے اور فرمایا کرتے تھے کہ وہ ہم سے بہتر اور ہم سے زیادہ جاننے والے تھے۔
حدیث نمبر: 19495
١٩٤٩٥ - وكان ابن عمر يقول: تعتد ثلاث حيض حتى قال هذا عثمان، فكان يفتي به ويقول: خيرنا وأعلمنا (١).
حدیث نمبر: 19496
١٩٤٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا محمد بن سواء عن ابن أبي عروبة عن أبي الطفيل (١) (سعيد) (٢) بن حمل عن عكرمة قال: عدة المختلعة حيضة قضاها رسول اللَّه ﷺ في جميلة بنت (٣) (السلول) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ خلع یافتہ عورت کی عدت ایک حیض ہے، اس کا فیصلہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمیلہ بنت سلول رضی اللہ عنہا کے بارے میں فرمایا تھا۔
حدیث نمبر: 19497
١٩٤٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الرحمن بن محمد المحاربي عن ليث عن طاوس عن ابن عباس قال: عدتها حيضة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ خلع یافتہ عورت کی عدت ایک حیض ہے۔
حدیث نمبر: 19498
١٩٤٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن محمد بن عبد الرحمن مولى ال طلحة عن سليمان بن يسار أن الربيع اختلعت فأمرت بحيضة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیمان بن یسار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت رُبَیّع رضی اللہ عنہ نے اپنے خاوند سے خلع لی اور پھر ایک حیض عدت گزارنے کا انہیں حکم دیا گیا۔