حدیث نمبر: 19393
١٩٣٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن مبارك عن معمر عن قتادة عن (سعيد) (١) ابن المسيب قال: اللعان تطليقة (بائنة) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ لعان ایک طلاق بائنہ ہے۔
حدیث نمبر: 19394
١٩٣٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن نمير عن أبي حنيفة (١) عن إبراهيم قال: اللعان تطليقة بائنة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ لعان ایک طلاق بائنہ ہے۔
حدیث نمبر: 19395
١٩٣٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا (هشيم) (١) عن (مغيرة) (٢) قال: قلت لإبراهيم: الملاعن أشد من الذي يطلق ثلاثًا؟ فقال: نعم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم رحمہ اللہ سے پوچھا کہ کیا لعان کرنے والا تین طلاقیں دینے والے سے زیادہ شدید حکم والا ہے ؟ انہوں نے فرمایا ہاں۔
حدیث نمبر: 19396
١٩٣٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا (هشيم) (١) عن إسماعيل عن الشعبي قال: الملاعنة أشد من (الرجم) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ لعان سنگسار کرنے سے زیادہ سخت چیز ہے۔