کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر میں تیرے قریب آیا تو تو میرے لئے میری ماں کی پشت کی طرح ہے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 19345
١٩٣٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم قال: ليس في الظهار وقت إلا أن يقول: إن (قربتك) (١) (فإن) (٢) قال: فتركها أربعة أشهر بانت منه بالإيلاء.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ظہار میں کوئی وقت نہیں ہوتا لیکن اگر کسی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر میں تیرے قریب آیا، تو پھر ظہار میں وقت داخل ہوسکتا ہے، اگر اس نے یہ کہا اور چار مہینے تک اسے چھوڑے رکھا تو عورت ایلاء کی وجہ سے بائنہ ہوجائے گی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 19345
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19345، ترقيم محمد عوامة 18643)
حدیث نمبر: 19346
١٩٣٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو خالد الأحمر عن بن سالم عن الشعبي قال: إذا قال الرجل لامرأته: أنت علي كظهر أمي إن قربتك، فإن قربها وقع الظهار، وإن تركها أربعة أشهر بانت منه بالإيلاء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر میں تیرے قریب آیا تو تو میرے لئے میری ماں کی پشت کی طرح ہے، اور اگر وہ اس کے قریب آیا تو ظہار ہوجائے گا اور اگر چار مہینے تک چھوڑے رکھا تو عورت ایلاء کی وجہ سے بائنہ ہوجائے گی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 19346
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19346، ترقيم محمد عوامة 18644)
حدیث نمبر: 19347
١٩٣٤٧ - [حدثنا أبو بكر قال: نا يحيى بن سعيد عن عمرو عن الحسن قال: هو إيلاء] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ ایلاء ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 19347
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19347، ترقيم محمد عوامة 18645)
حدیث نمبر: 19348
١٩٣٤٨ - [حدثنا أبو بكر قال: نا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن عطاء في (رجل) (١) قال لامرأته: إن قربتك فأنت علي كظهر أمي فتركها أربعة أشهر قال: ليس بشيء] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک شخص نے اپنی بیوی سے کہا اگر میں تیرے قریب آیا تو تو میرے لئے میری ماں کی پشت کی طرح ہے اور اسے چار مہینے تک چھوڑے رکھا تو یہ کوئی چیز نہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 19348
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19348، ترقيم محمد عوامة 18646)
حدیث نمبر: 19349
١٩٣٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الرحيم بن سليمان عن سعيد عن قتادة عن الحسن.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ اور ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر میں تیرے پاس آیا تو تو میرے لئے میری ماں کی پشت کی طرح ہے اور اگر وہ چار مہینے میں اس کے پاس آیا تو وہ ظہار ہے اور اگر نہ آیا توایلاء ہے اور عورت ایک طلاق سے بائنہ ہوجائے گی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 19349
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19349، ترقيم محمد عوامة 18647)
حدیث نمبر: 19350
١٩٣٥٠ - وعن أبي معشر عن إبراهيم (قالا) (١): إذا قال الرجل لامرأته: إن قربتك فأنت علي كظهر أمي، فإن قربها في (الأربعة) (٢) أشهر فهو ظهار، وقد (ثبت) (٣) عليه، وإن لم يقربها حتى تمضي أربعة أشهر فهو إيلاء، وقد بانت منه بواحدة.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 19350
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19350، ترقيم محمد عوامة ---)
حدیث نمبر: 19351
١٩٣٥١ - حدثنا أبو بكر قال: نا شبابة (قال: نا شعبة) (١) عن الحكم (و) (٢) حماد (قالا) (٣): (سألتهما) (٤) عن رجل (قال) (٥) لامرأته: إن قربتك سنة فأنت علي كظهر أمي، (قالا) (٦): إذا مضت أربعة أشهر فهي تطليقة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم رحمہ اللہ اور حضرت حماد رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے کہ اگر میں ایک سال تک تیرے قریب آیا تو تو میرے لئے میری ماں کی پشت کی طرح ہے تو کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ جب چار مہینے گذر جائیں تو ایک طلاق بائنہ ہوجائے گی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 19351
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19351، ترقيم محمد عوامة 18648)
حدیث نمبر: 19352
١٩٣٥٢ - وبه يأخذ أبو بكر.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 19352
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19352، ترقيم محمد عوامة ---)