کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کوئی شخص بیوی سے کوئی بات کرناچاہے لیکن غلطی سے بیو ی کو طلاق کے کلمات زبان سے نکال دے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 19234
١٩٢٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا محمد بن مروان عن عمارة قال: سئل (١) جابر ابن زيد عن رجل غلط بطلاق امرأته فقال: ليس على المؤمن غلط.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن زید رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص بیوی سے کوئی بات کرنا چاہے لیکن غلطی سے بیو ی کو طلاق کے کلمات زبان سے نکال دے تو کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ غلطی سے نکلا ہوا لفظ مومن کو نقصان نہیں پہنچاتا۔
حدیث نمبر: 19235
١٩٢٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر والحكم في رجل أراد أن يتكلم بشيء فغلط فطلق فقال الشعبي: ليس بشيء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر رحمہ اللہ اور حضرت حکم رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص بیوی سے کوئی بات کرنا چاہے لیکن غلطی سے بیو ی کو طلاق کے کلمات زبان سے نکال دے تو کیا حکم ہے ؟ حضرت شعبی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ یہ کچھ نہیں جبکہ حضرت حکم رحمہ اللہ نے فرمایا کہ طلاق ہوجائے گی۔
حدیث نمبر: 19236
١٩٢٣٦ - وقال الحكم: يلزمه.