کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ عورت کے بولنے تک اسے اختیار رہے گا یعنی جب بات کی تو اختیار ختم ہوجائے گا
حدیث نمبر: 19110
١٩١١٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا جرير بن عبد الحميد عن منصور عن الحكم عن علي في رجل جعل أمر امرأته بيدها قال: هو لها حتى تتكلم، أو جعل أمر امرأته ⦗١٩٠⦘ بيد رجل قال: هو بيده حتى (يتكلم) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کا اختیار اس کے حوالے کردیا تو یہ اس وقت تک اس کے پاس رہے گا جب تک وہ کوئی بات نہ کرلے۔ اسی طرح اگر یہ اختیار کسی آدمی کے ہاتھ میں دیا تو یہ اس آدمی کے پاس بھی بات کرنے تک رہے گا، یعنی جب بات کی تو اختیار ختم ہوجائے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 19110
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19110، ترقيم محمد عوامة 18425)
حدیث نمبر: 19111
١٩١١١ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو داود الطيالسي عن حماد بن سلمة عن حميد عن الحسن بن مسلم أن رجلًا جعل أمر امرأته بيدها فقامت ولم تقض شيئًا فرفع إلى ابن الزبير (فقال) (١): على ما قمتِ؟ قالت: على أن لا أرجع إليه فأبانها (عنه) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن مسلم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کا معاملہ اسی کو سونپ دیا وہ کھڑی ہوئی اور اس نے کوئی فیصلہ نہ کیا، یہ معاملہ حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے پاس پیش ہوا، انہوں نے عورت سے پوچھا کہ تم کس نیت سے کھڑی ہوئی تھیں ؟ اس نے کہا کہ میں اس ارادے سے کھڑی ہوئی تھی کہ دوبارہ کبھی اس کے پاس نہ آؤں گی۔ حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے اس عورت کو آدمی سے جدا کرادیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 19111
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19111، ترقيم محمد عوامة 18426)