حدیث نمبر: 18999
١٨٩٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا شريك عن الأعمش عن إبراهيم أنه كان (١) يرى (الاستثناء) (٢) في الطلاق.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ طلاق میں استثناء کے قائل تھے۔
حدیث نمبر: 19000
١٩٠٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا إسماعيل بن علية عن ليث عن (عطاء و) (١) طاوس ومجاهد والنخعي والزهري قالوا: إذا قال الرجل (لامرأته) (٢): أنت طالق إن (لم) (٣) أفعل كذا وكذا إن شاء اللَّه، (فله) (٤) ثنياه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء ، حضرت طاوس، حضرت مجاہد، حضرت نخعی اور حضرت زہری s فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی سے کہا اگر میں ایسا ایسا نہ کروں تو ان شاء اللہ تجھے طلاق ہے تو اس کا استثناء قابل لحاظ ہوگا۔
حدیث نمبر: 19001
١٩٠٠١ - حدثنا أبو بكر قال: نا غندر عن شعبة عن الهيثم عن حماد في (رجل) (١) قال: لامرأته أنت طالق إن شاء اللَّه، قال: له ثنياه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ ان شاء اللہ تجھے طلاق ہے تو اس کا استثناء قابل لحاظ ہوگا۔ حضرت حکم رحمہ اللہ بھی یونہی فرماتے ہیں۔
حدیث نمبر: 19002
١٩٠٠٢ - وقال (الحكم) (١) (مثل ذلك) (٢).
حدیث نمبر: 19003
١٩٠٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الرحمن بن مهدي عن حماد بن سلمة عن قتادة وأياس بن معاوية في رجل قال لامرأته: هي طالق إن شاء اللَّه، قالا: ذهبت منه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ رحمہ اللہ اور حضرت ایاس بن معاویہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ ان شاء اللہ تجھے طلاق ہے تو طلا ق ہوجائے گی۔
حدیث نمبر: 19004
١٩٠٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا (عبدة) (١) بن سليمان عن سعيد عن قتادة عن الحسن قال: إذا قال لامرأته: هي طالق إن شاء اللَّه، فهي طالق (و) (٢) ليس استثناؤه بشيء.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ ان شاء اللہ تجھے طلاق ہے تو طلاق ہوجائے گی اور اس کے استثناء کی کوئی حیثیت نہیں۔
حدیث نمبر: 19005
١٩٠٠٥ - [حدثنا إسماعيل بن عياش عن (معاذ بن رفاعة) (١) عن مكحول عن معاذ بن جبل عن النبي ﷺ قال: "إذا قال الرجل لامرأته: أنت طالق إن شاء اللَّه فليس بطالق، وإذا قال لعبده: أنت حر إن شاء اللَّه فهو حر] (٢) " (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب کسی آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تجھے ان شاء اللہ طلاق ہے تو اسے طلاق نہیں ہوگی۔ اور اگر اپنے غلام سے کہا کہ تو ان شاء اللہ آزاد ہے تو غلام آزاد ہوجائے گا۔