کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی کوایک جملے میں سو یا ہزار طلاقیں دیں تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 18747
١٨٧٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن علقمة عن عبد اللَّه قال: أتاه رجل فقال: إني طلقت امرأتي تسعة وتسعين مرة قال: فما قالوا لك؟ قال: قالوا: قد حرمت عليك، قال: فقال عبد اللَّه: لقد أرادوا أن (يبقوا) (١) عليك، بانت منك بثلاث وسائرهن (عدوان) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے کہا کہ میں نے اپنی بیوی کو ننانوے مرتبہ طلاق دے دی ہے ! انہوں نے اس سے پوچھا کہ تجھے لوگوں نے کیا کہا ؟ اس نے کہا کہ مجھے لوگوں نے کہا کہ تیری بیوی تجھ پر حرام ہوگئی۔ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ تجھ پر رحم کریں، وہ تین طلاقوں کے بعد ہی بائنہ ہوگئی تھی، باقی طلاقیں گناہ ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 18747
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18747، ترقيم محمد عوامة 18097)
حدیث نمبر: 18748
١٨٧٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص عن الأعمش عن إبراهيم عن علقمة عن عبد اللَّه أنه سئل عن رجل طلق امرأته مائة تطليقة قال: حرمتها ثلاث وسبعة (١) و (تسعون) (٢) (عدوان) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو سو طلاقیں دیں تو کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ عورت تین طلاقوں سے حرام ہوجائے گی اور ستانوے طلاقیں گناہ ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 18748
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18748، ترقيم محمد عوامة 18098)
حدیث نمبر: 18749
١٨٧٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع (عن سفيان) (١) عن منصور والأعمش عن إبراهيم عن علقمة قال: جاء رجل إلى عبد اللَّه فقال: إني طلقت امرأتي مائة فقال: بانت منك بثلاث وسائرهن (معصية) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے عرض کیا کہ میں نے اپنی بیوی کو سو طلاقیں دے دی ہیں اب کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ تین طلاقوں سے بائنہ ہوگئی تھی باقی معصیت ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 18749
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18749، ترقيم محمد عوامة 18099)
حدیث نمبر: 18750
١٨٧٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع (عن سفيان) (١) عن سلمة بن كهيل عن زيد بن وهب أن رجلًا بطالًا كان بالمدينة، طلق امرأته ألفًا (فرجع) (٢) إلى عمر فقال: إنما كنت ألعب، فعلا عمر رأسه (٣) (بالدرة) (٤) وفرق بينهما (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن وہب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مدینہ میں ایک بہت زیادہ ہنسی مزاح کرنے والا آدمی تھا۔ اس نے اپنے بیوی کو ایک ہزار طلاقیں دے دیں، اس کا معاملہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس پیش کیا گیا تو اس نے کہا کہ میں تو مزاح کررہا تھا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس کے سر پر کوڑا مارا اور ان دونوں کے درمیان جدائی کرادی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 18750
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18750، ترقيم محمد عوامة 18100)
حدیث نمبر: 18751
١٨٧٥١ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن الأعمش عن حبيب قال: جاء رجل إلى علي فقال: إني طلقت امرأتي ألفًا قال: بانت منك بثلاث وأقسم (سائرها) (١) بين نسائك (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حبیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ میں نے اپنی بیوی کو ہزار طلاقیں دے دی ہیں، اب کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ تین طلاقوں سے ہی بائنہ ہوگئی تھی اور باقی طلاقیں اپنی دوسری بیویوں کے درمیان تقسیم کردے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 18751
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18751، ترقيم محمد عوامة 18101)
حدیث نمبر: 18752
١٨٧٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا عباد بن العوام عن هارون بن عنترة عن أبيه قال: كنت جالسًا عند ابن عباس فأتاه رجل فقال: يا ابن عباس إنه طلق امرأته مائة مرة، وإنما قلتها مرة واحدة، فتبين مني بثلاث (١) هي واحدة؟ فقال: بانت (منك) (٢) بثلاث، وعليك وزر سبعة (٣) وتسعين (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عنترہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا تھا کہ ان کے پاس آیا اور اس نے کہا اے ابن عباس رضی اللہ عنہما ! میں نے اپنی بیوی کو سو طلاقیں دے دیں، میں نے یہ ایک ہی جملے میں دی ہیں، کیا وہ تین طلاقوں کے ذریعے مجھ سے بائنہ ہوگئی جبکہ وہ ایک ہی ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ تین طلاقوں کے ذریعے تجھ سے بائنہ ہوگئی اور تجھ پر ستانوے طلاقوں کا گناہ ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 18752
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ هارون وأبوه ثقتان.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18752، ترقيم محمد عوامة 18102)
حدیث نمبر: 18753
١٨٧٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان قال: حدثني عمرو بن مرة عن سعيد بن جبير قال: جاء رجل إلى ابن عباس فقال: إني طلقت امرأتي ألفًا (أو) (١) مائة قال: بانت منك بثلاث وسائرهن (وزر) (٢) اتخذت آيات اللَّه هزوا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ میں نے اپنی بیوی کو ہزار یا سو طلاقیں دے دی ہیں، اس کا کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ تین طلاقوں سے بائنہ ہوگئی ہے اور باقی گناہ ہیں، تونے اللہ کی آیات کو مذاق بنا لیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 18753
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18753، ترقيم محمد عوامة 18103)
حدیث نمبر: 18754
١٨٧٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع والفضل بن دكين عن جعفر بن برقان عن معاوية بن أبي (تحيا) (١) قال: جاء رجل إلى عثمان فقال: إني طلقت امرأتي (مائة) (٢) قال: (ثلاث) (٣) تحرمها (٤) عليك، وسبعة و (تسعون) (٥) (عدوان) (٦) (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معاویہ بن ابی تحیی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ میں نے اپنی بیوی کو سو طلاقیں دے دی ہیں اب کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ تین طلاقوں سے تجھ پر حرام ہوگئی اور باقی ستانوے گناہ ہیں !
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 18754
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18754، ترقيم محمد عوامة 18104)
حدیث نمبر: 18755
١٨٧٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا غندر عن شعبة عن طارق عن قيس بن أبي حازم أنه سمعه يحدث عن المغيرة بن شعبة أنه سئل عن رجل طلق امرأته مائة فقال: ثلاث (تحرمنها) (١) عليه وسبعة وتسعون (٢) فضل (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو سو طلاقیں دے دے تو کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ تین طلاقوں سے وہ حرام ہوجائے گی اور ستانوے زائد ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 18755
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18755، ترقيم محمد عوامة 18105)
حدیث نمبر: 18756
١٨٧٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا محمد بن بشر عن أبي معشر قال: نا سعيد المقبري قال: جاء رجل إلى عبد اللَّه بن عمر وأنا عنده فقال: يا أبا عبد الرحمن إنه طلق امرأته مائة مرة، قال: بانت منك بثلاث، وسبعة و (تسعون) (١) يحاسبك اللَّه بها يوم القيامة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید مقبری رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس تھا کہ ایک آدمی آیا اور اس نے کہا کہ اے ابو عبد الرحمن ! میں نے اپنی بیوی کو سو طلاقیں دے دی ہیں، کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ تین طلاقوں سے بائنہ ہوگئی ہے اور ستانوے طلاقوں کا قیامت کے دن تجھے حساب دینا ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 18756
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف أبي معشر.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18756، ترقيم محمد عوامة 18106)
حدیث نمبر: 18757
١٨٧٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن إسماعيل عن الشعبي عن (١) شريح: (قال) (٢) (رجل) (٣): إني طلقتها مائة قال: بانت منك بثلاث، وسائرهن إسراف ومعصية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح رحمہ اللہ سے ایک آدمی نے کہا کہ اس نے اپنی بیوی کو سو طلاقیں دے دی ہیں۔ انہوں نے فرمایا کہ وہ تین طلاقوں سے بائنہ ہوگئی اور باقی اسراف اور معصیت ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 18757
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18757، ترقيم محمد عوامة 18107)
حدیث نمبر: 18758
١٨٧٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن الفضل بن (دلهم) (١) عن الحسن (٢) قال: جاء رجل إلى (الحسن) (٣) فقال: إني طلقت امرأتي ألفًا قال: بانت منك العجوز.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے کہا کہ میں نے اپنی بیوی کو ہزار طلاقیں دیں تو انہوں نے فرمایا کہ بڑھیا تجھ سے جدا ہوگئی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 18758
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18758، ترقيم محمد عوامة 18108)
حدیث نمبر: 18759
١٨٧٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن فضيل عن الأعمش عن حبيب عن رجل من أهل مكة قال: جاء رجل إلى علي فقال: إني طلقت امرأتي ألفًا، قال: الثلاث ⦗١٠٨⦘ تحرمها (١) عليك، وأقسم سائرهن بين أهلك (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے کہا کہ میں نے اپنی بیوی کو ہزار طلاقیں دے دیں۔ انہوں نے فرمایا کہ تین طلاقوں نے اسے تجھ پر حرام کردیا اور باقی کو اپنی دوسری بیویوں میں تقسیم کردے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 18759
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18759، ترقيم محمد عوامة 18109)