حدیث نمبر: 18707
١٨٧٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن شعبة عن أنس (١) ابن سيرين قال: قلت (لابن) (٢) عمر: احتسبت بها؟ قال فقال: (فمه) (٣) يعني التطليقة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن سیرین رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ آپ حالت حیض میں دی گئی طلاق کا اعتبار کریں گے ؟ انہوں نے فرمایا کیوں نہیں !
حدیث نمبر: 18708
١٨٧٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن يزيد بن إبراهيم عن ابن سيرين عن يونس بن جبير عن ابن عمر أنه طلق امرأته وهي حائض فقيل له: احتسبت بها؟ يعني التطليقة قال: فقال: فما (يمنعني) (١) إن كنت عجزت (واستحمقت) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یونس بن جبیر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دی تھی۔ ان سے کسی نے پوچھا کہ آپ نے حیض میں دی گئی طلاق کا اعتبار کیا تھا انہوں نے فرمایا اگر مجھے نادانی یا لاچاری کا سامنا تھا تو مجھے کس چیز نے منع کیا ؟