حدیث نمبر: 18692
١٨٦٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الرزاق عن معمر عن أيوب عن أبي قلابة قال: إذا طلق الرجل امرأته وهي حائض فلا (تعتد) (١) بها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے بیوی کو حالت حیض میں طلاق دی تو اس حیض کو عدت میں شمار نہیں کیا جائے گا۔ حضرت زہری رحمہ اللہ اور حضرت قتادہ رحمہ اللہ بھی یہی فرماتے ہیں۔
حدیث نمبر: 18693
١٨٦٩٣ - وقال الزهري وقتادة: مثله.
حدیث نمبر: 18694
١٨٦٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الوهاب الثقفي عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر في الذي يطلق امرأته وهي حائض قال: لا (تعتد) (١) بتلك الحيضة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دی تو اس حیض کو عدت میں شمار نہیں کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 18695
١٨٦٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن علية عن ليث عن الشعبي عن شريح قال: (قال) (١): إذا طلق الرجل امرأته وهي حائض (لم) (٢) (تعتد) (٣) بتلك الحيضة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دی تو اس حیض کو عدت میں شمار نہیں کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 18696
١٨٦٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن علية عن ليث عن طاوس قال: إذا طلق الرجل المرأة وهي حائض لم (تعتد) (١) بتلك الحيضة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دی تو اس حیض کو عدت میں شمار نہیں کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 18697
١٨٦٩٧ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن معمر عن الزهري قال: لا تعتد بها] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دی تو اس حیض کو عدت میں شمار نہیں کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 18698
١٨٦٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا عباد بن العوام و (عبدة) (١) بن سليمان عن ابن أبي عروبة عن قتادة عن سعيد بن المسيب قال: لا (تعتد) (٢) بها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دی تو اس حیض کو عدت میں شمار نہیں کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 18699
١٨٦٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبدة عن سعيد (١) عن أبي معشر عن إبراهيم قال: لا (تعتد) (٢) بها.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دی تو اس حیض کو عدت میں شمار نہیں کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 18700
١٨٧٠٠ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر قال: إذا طلقها وهي حائض لم (تعتد) (١) بتلك الحيضة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دی تو اس حیض کو عدت میں شمار نہیں کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 18701
١٨٧٠١ - حدثنا أبو بكر قال: نا الضحاك بن مخلد عن ابن جريج عن عطاء في الرجل يطلق امرأته ساعة (حاضت) (١) قال: لا (تعتد) (٢) بها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دی تو اس حیض کو عدت میں شمار نہیں کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 18702
١٨٧٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الصمد بن عبد الوارث عن (همام) (١) عن مالك بن دينار عن جابر بن زيد قال: لا تعتد بتلك الحيضة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابربن زید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دی تو اس حیض کو عدت میں شمار نہیں کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 18703
١٨٧٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن مهدي عن همام عن قتادة عن سعيد و (خلاس) (١) قالا: لا تعتد بتلك الحيضة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید رحمہ اللہ اور حضرت خلاس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دی تو اس حیض کو عدت میں شمار نہیں کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 18704
١٨٧٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن مهدي عن حميد بن الأسود عن ابن عون عن ابن سيرين قال: لا تعتد بها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دی تو اس حیض کو عدت میں شمار نہیں کیا جائے گا۔