حدیث نمبر: 18687
١٨٦٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص بن غياث عن أشعث عن (الحسن) (١) قال: سئل جابر عن (الحامل) (٢) كيف تطلق؟ فقال: يطلقها واحدة ثم يدعها حتى تضع.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا کہ حاملہ کو کیسے طلاق دی جائے ؟ انہوں نے فرمایا کہ ایک طلاق دے دے، پھر وضع حمل تک اسے چھوڑے رکھے۔
حدیث نمبر: 18688
١٨٦٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو بكر الحنفي عن ابن أبي ذئب قال: سألت عن ذلك الزهري فقال: كل ذلك لها وقت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی ذئب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری رحمہ اللہ سے حاملہ کی طلاق کے وقت کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ سارا اس کا وقت ہے۔
حدیث نمبر: 18689
١٨٦٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد اللَّه بن إدريس عن هشام عن (الحسن) (١) ومحمد قالا: إذا كانت (حاملًا) (٢) طلقها متى شاء.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ اور محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حاملہ کو جب چاہے طلاق دے سکتا ہے۔
حدیث نمبر: 18690
١٨٦٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن حماد قال: كان يستحب أن يطلق الحامل واحدة ثم يدعها حتى تضع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مستحب ہے کہ حاملہ کو ایک طلاق دے دے پھر وضع حمل تک اسے چھوڑے رکھے۔
حدیث نمبر: 18691
١٨٦٩١ - حدثنا أبو بكر قال: نا يحيى بن يمان عن سفيان عن أشعث عن عامر قال: تطلق الحامل بالأهلة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حاملہ کو چاند کے اعتبار سے طلاق دی جائے گی۔