حدیث نمبر: 18638
١٨٦٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا مروان بن معاوية عن ابن عون عن محمد بن سيرين قال: قال عمر بن الخطاب: ما بقي في شيء من أخلاق الجاهلية، ألا إني لا أبالي (أي) (١) المسلمين نكحت وأيهم (أنكحت) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھ میں جاہلیت کی عادات میں سے کوئی باقی نہیں رہی سوائے اس کے کہ میں نکاح کرتے اور کراتے ہوئے یہ نہیں سوچتا کہ کس مسلمان سے کررہا ہوں اور کس سے نکاح کروا رہا ہوں۔
حدیث نمبر: 18639
١٨٦٣٩ - حدثنا محمد بن عبد اللَّه الأسدي عن ابن أبي ذئب عن الزهري عن سعيد بن المسيب عن عمر أنه نهى أن يتزوج العربي الأمة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ عربی کسی باندی سے شادی کرے۔
حدیث نمبر: 18640
١٨٦٤٠ - حدثنا سويد بن عمرو الكلبي عن عبد العزيز بن أبي سلمة قال: أخبرنا محمد بن عبد اللَّه (بن) (١) كثير بن الصلت قال: نكح مولى لنا عربية فأوتي (عمر) (٢) بن عبد العزيز (يستعدي) (٣) عليه فقال: واللَّه لقد (عدي) (٤) مولى (آل كثير) (٥) طوره.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن عبد اللہ بن کثیر بن صلت رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمارے ایک مولیٰ نے ایک عربی عورت سے شادی کی، وہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کے پاس لایا گیا تو آپنے فرمایا کہ آل کثیر کا مولیٰ اسی کے راستے پر چل پڑا ہے۔
حدیث نمبر: 18641
١٨٦٤١ - حدثنا الفضل بن (دكين) (١) (قال: نا) (٢) سفيان عن حبيب عن ⦗٧٨⦘ إبراهيم ابن محمد بن طلحة قال: قال عمر: (لأمنعن) (٣) فروج ذوات الأحساب من النساء إلا من الأكفاء (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اعلیٰ حسب والی عورتوں کو صرف ان کے برابر کے مردوں سے شادی کرنے کا حکم دیتا ہوں۔
حدیث نمبر: 18642
١٨٦٤٢ - حدثنا أبو أسامة (قال: حدثني مسعر) (١) قال: حدثني (عمر) (٢) بن قيس عن عمرو بن أبي قرة الكندي قال: عرض أبي على (٣) سلمان أختًا (له) (٤) فأبى وتزوج مولاة له يقال لها (بقيرة) (٥) (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن ابی قرہ کندی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے والد نے حضرت سلمان رحمہ اللہ سے فرمائش کی کہ وہ ان کی بہن سے شادی کرلیں، انہوں نے انکار کردیا اور ان کی بقیرہ نامی ایک مولاہ سے شادی کرلی۔
حدیث نمبر: 18643
١٨٦٤٣ - حدثنا الفضل بن (دكين) (١) عن سفيان عن أبي إسحاق عن أبي ليلى الكندي عن سلمان قال: لا (نؤمهم) (٢) ولا (ننكح) (٣) نساءهم (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم ان کی امامت بھی نہیں کریں گے اور ان کی عورتوں سے شادی بھی نہیں کریں گے۔
حدیث نمبر: 18644
١٨٦٤٤ - حدثنا محمد بن عبد اللَّه الأسدي عن ابن أبي ذئب قال: قال ابن شهاب في العربي والمولى: لا يستويان في النسب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن شہاب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عربی اور مولی نسب میں برابر نہیں ہوسکتے۔
حدیث نمبر: 18645
١٨٦٤٥ - حدثنا يحيى بن آدم قال: نا حسن قال: سألت ابن أبي ليلى عن (الكفء) (١) في النكاح؟ فقال: في الدين والمنصب قال: قلت: في المال؟ قال: لا.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ سے نکاح میں برابری کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ برابری دین اور منصب میں ہوتی ہے، میں نے پوچھا مال میں ہوتی ہے، انہوں نے فرمایا کہ نہیں۔