حدیث نمبر: 18588
١٨٥٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا زيد بن الحباب قال: حدثني حسين بن (واقد) (١) قال: حدثني (يزيد) (٢) (النحوي) (٣) عن عكرمة (٤) أن النبي ﷺ كان ⦗٥٩⦘ إذا قدم من مغازيه قَبَّل فاطمة (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ جب کسی غزوہ سے واپس آتے تو حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو پیار کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 18589
١٨٥٨٩ - [حدثنا وكيع عن مالك بن مغول عن أبي حصين عن مجاهد أن أبا بكر قَبَّل رأس عائشة] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے سر پر پیار دیا۔
حدیث نمبر: 18590
١٨٥٩٠ - حدثنا الفضل بن دكين عن عبد الواحد بن (أيمن) (١) عن أبي بكر بن عبد الرحمن بن (الحارث) (٢) بن هشام أن خالد بن الوليد استشار أخته في شيء فأشارت (٣) فقبل رأسها (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث بن ہشام رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے کسی چیز کے بارے میں اپنی بہن سے مشورہ طلب کیا، انہوں نے اچھا مشورہ دیا تو انہوں نے اپنی بہن کے سر پر پیار دیا۔