حدیث نمبر: 18480
١٨٤٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: (نا) (١) محمد بن فضيل عن عاصم عن أبي عثمان عن (سلمان) (٢) قال: ما أبالي إذا خلوت بأهلي وأغلقت بأبي وأرخيت ستري (و) (٣) حدثت به الناس، أو صنعت ذلك والناس ينظرون (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلمان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں اپنی بیوی کے ساتھ خلوت اختیار کروں، دروازہ بند کروں ، پردہ لٹکادوں اور پھر ان باتوں کو بیان کروں تو میرے لئے لوگوں سے ان باتوں کا بیان کرنا اور اس حالت میں لوگوں کا مجھے دیکھنا برابر ہے۔
حدیث نمبر: 18481
١٨٤٨١ - حدثنا مروان بن معاوية عن (عمر) (١) بن حمزة العمري قال: (حدثنا) (٢) عبد الرحمن بن سعد مولى لأبي سفيان قال: سمعت أبا (سعيد) (٣) ⦗٣١⦘ الخدري قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إن من شر الناس عند اللَّه منزلة يوم القيامة الرجل يفضي إلى امرأته وتفضي إليه ثم ينشر سرها" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک بدترین شخص قیامت کے دن وہ ہوگا جو اپنی بیوی سے ضرورت پوری کرے اور وہ اس سے ضرورت پوری کرے پھر وہ اس کے راز کو افشا کردے۔
حدیث نمبر: 18482
١٨٤٨٢ - حدثنا مروان بن معاوية عن الجريري عن أبي نضرة عن الطفاوي (عن أبي هريرة) (١) قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "أحدكم (يخبر) (٢) بما (يصنع) (٣) (بأهله) (٤)؟ وعسى إحداكن أن تخبر بما (يصنع) (٥) بها زوجها"! فقامت امرأة سوداء فقالت: يا رسول اللَّه! إنهم ليفعلون وإنهن ليفعلن، فقال رسول اللَّه ﷺ: "ألا أخبركم بمثل ذلك؟ (إنما) (٦) مثل ذلك كمثل (شيطان) (٧) لقي شيطانة، فوقع عليها في الطريق والناس ينظرون، فقضى حاجته منها والناس ينظرون" (٨).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ یہ بات کیسے درست ہے کہ تم مردوں میں سے کوئی شخص اپنی بیوی سے ملاقات کی تفصیل لوگوں کو بتائے یا تم میں سے کوئی عورت اپنے خاوند سے ملاقات کی تفصیل لوگوں کو بتائے۔ اس پر ایک سیاہ فام عورت نے کہا کہ اے اللہ کے رسول ! کہ جب مرد اور عورت یہ کرتے ہیں تو بتانے میں کیا حرج ہے ؟ حضور ﷺ نے فرمایا کہ میں تمہیں یہ بات ایک مثال سے سمجھاتا ہوں، اس کی مثال ایسے ہے جیسے نر شیطان کسی مادہ شیطان سے ملتا ہے اور راستہ میں اس سے جماع کرتا ہے جبکہ لوگ دیکھ رہے ہوتے ہیں، وہ اس سے اپنی ضرورت پوری کرتا ہے جبکہ لوگ دیکھ رہے ہوتے ہیں۔
حدیث نمبر: 18483
١٨٤٨٣ - حدثنا هشيم عن عوام عن مجاهد: ﴿وَإِذَا مَرُّوا بِاللَّغْوِ مَرُّوا كِرَامًا﴾ [الفرقان: ٧٢]، قال: (كانوا) (١) إذا أتوا على ذكر النكاح كنوا عنه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت { وَإِذَا مَرُّوا بِاللَّغْوِ مَرُّوا کِرَامًا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ جب وہ نکاح کا تذکرہ کرتے ہیں تو کنایہ کے ساتھ کرتے ہیں۔