کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: عورت کا اپنے بیٹے یا باپ کے ساتھ کھلے سر بیٹھنا کیسا ہے؟
حدیث نمبر: 18478
١٨٤٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا معتمر بن سليمان عن أبيه عن الحسن قال: لا (تحسر) (١) المرأة عند ولدٍ (و) (٢) والدٍ ولا أخٍ إلا عند زوجها.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عورت اپنے بیٹے، والد یا بھائی کے پاس کھلے سر نہیں بیٹھ سکتی، صرف خاوند کے ساتھ بیٹھ سکتی ہے۔
حدیث نمبر: 18479
١٨٤٧٩ - حدثنا وكيع وابن مهدي عن سفيان عن أبي الزعراء عن عكرمة قال: مباشرة الرجل أمه (و) (١) أخته شعبة من الزنا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ آدمی کی جلد کا اپنی ماں یا بہن کی جلد کو چھونا زنا کا ایک شعبہ ہے۔