کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کوئی شخص دخول سے پہلے اپنی بیوی پر تہمت لگادے تو کیا اسے مہرملے گا؟
حدیث نمبر: 18454
١٨٤٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد السلام بن حرب عن العلاء بن المسيب عن (فضيل) (١) عن إبراهيم في الرجل يقذف امرأته قبل أن يدخل بها قال: يلاعنها ولها نصف الصداق، فإن ظهر بها حمل فلها (٢) الصداق كاملًا.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص دخول سے پہلے اپنی بیوی پر تہمت لگادے تو مرد بیوی سے لعان کرے گا اور اسے نصف مہر ملے گا اور اگر اس کا حمل ظاہر ہوجائے تو اسے پورا مہر ملے گا۔
حدیث نمبر: 18455
١٨٤٥٥ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن مطرف عن عامر قال: إذا قذف الرجل امرأته قبل أن (يدخل) (١) بها لاعنها ولها نصف الصداق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص دخول سے پہلے اپنی بیوی پر تہمت لگادے تو مرد اس سے لعان کرے گا اور اسے آدھا مہر ملے گا۔
حدیث نمبر: 18456
١٨٤٥٦ - حدثنا أبو خالد (١) عن سعيد عن قتادة عن الحسن (و) (٢) ابن عمر قالا: إذا قذفها قبل أن يدخل بها لاعنها ولها نصف الصداق (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما d فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص دخول سے پہلے اپنی بیوی پر تہمت لگادے تو مرد اس سے لعان کرے گا اور اسے آدھا مہر ملے گا۔
حدیث نمبر: 18457
١٨٤٥٧ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن سعيد عن قتادة عن (زرارة) (١) بن (أوفى) (٢) مثله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زرارہ بن اوفیٰ رحمہ اللہ سے یونہی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 18458
١٨٤٥٨ - حدثنا أبو خالد عن حجاج عن منصور عن إبراهيم مثله.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ سے یونہی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 18459
١٨٤٥٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن الشيباني عن الشعبي قال: إذا قذف الرجل امرأته قبل أن يدخل بها لاعن، ولها نصف الصداق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص دخول سے پہلے اپنی بیوی پر تہمت لگادے تو مرد اس سے لعان کرے گا اور اسے آدھا مہر ملے گا۔
حدیث نمبر: 18460
١٨٤٦٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن مطرف عن الحكم قال: إذا كان بها حمل فلها الصداق كاملًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر اس کا حمل ظاہر ہو تو اسے پورا مہر ملے گا۔
حدیث نمبر: 18461
١٨٤٦١ - حدثنا أبو (بحر) (١) عن (ابن) (٢) جريج عن عطاء قال: يلاعن، ولها نصف الصداق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص دخول سے پہلے اپنی بیوی پر تہمت لگادے تو مرد اس سے لعان کرے گا اور اسے آدھا مہر ملے گا۔