حدیث نمبر: 18417
١٨٤١٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن نمير وأبو أسامة عن عبيد اللَّه بن عمر عن أبي الزناد عن الأعرج عن أبي هريرة قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن الشغار، وزاد ابن نمير: الشغار أن يقول الرجل: زوجني ابنتك حتى أزوجك ابنتي، أو زوجني أختك (حتى) (١) أزوجك أختي (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح شغار سے منع فرمایا ہے۔ ابن نمیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نکاح شغار یہ ہے کہ ایک آدمی کہے کہ تو اپنی بیٹی سے میری شادی کرا دے میں اپنی بیٹی سے تیری شادی کرادیتا ہوں یا اپنی بہن سے میری شادی کرادے میں اپنی بہن سے تیری شادی کرادیتا ہوں۔
حدیث نمبر: 18418
١٨٤١٨ - حدثنا وكيع عن موسى بن عبيدة عن عبد اللَّه بن دينار عن ابن عمر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح شغار سے منع فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 18419
١٨٤١٩ - و (عبدة) (١) (عن) (٢) عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن (الشغار) (٣) (٤).
حدیث نمبر: 18420
١٨٤٢٠ - حدثنا وكيع عن (معقل) (١) عن عطاء عن النبي ﷺ بمثله (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء رحمہ اللہ سے بھی یونہی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 18421
١٨٤٢١ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن إبراهيم (بن) (١) عبد الأعلى عن سويد ابن غفلة قال: كانوا يكرهون الشغار، (والشغار) (٢): الرجل (يزوج) (٣) الرجل على أن يزوجه بغير مهر (٤).
مولانا محمد اویس سرور
سوید بن غفلہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اسلاف نکاح شغار کو ناپسند فرماتے تھے۔ شغار یہ ہے کہ آدمی کسی مرد کی شادی بغیر مہر کے اس شرط پر کرائے کہ وہ اس کی شادی کرائے گا۔
حدیث نمبر: 18422
١٨٤٢٢ - حدثنا عمر عن ابن جريج عن عطاء في (المتشاغرين) (١) يقران على نكاحهما ويؤخذ لكل واحد منهما صداق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء رحمہ اللہ نکاح شغار کے بارے میں فرماتے ہیں کہ ان کا نکاح باقی رہے گا اور دونوں کو مہر ملے گا۔
حدیث نمبر: 18423
١٨٤٢٣ - حدثنا عفان قال: نا حماد بن سلمة عن حميد عن الحسن عن (عمران) (١) بن حصين عن النبي ﷺ قال: لا (شغار) (٢) في الإسلام (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اسلام میں نکاح شغار نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 18424
١٨٤٢٤ - حدثنا (عمر) (١) بن هارون عن ابن جريج عن أبي الزبير عن جابر أن النبي ﷺ (٢) نهى عن الشغار (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شغار سے منع فرمایا ہے۔