کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر آدمی ایک ہی عقد میں ایک باندی اورایک آزاد عورت سے شادی کرے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 18399
١٨٣٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا معاذ (بن معاذ) (١) عن أشعث عن الحسن في رجل تزوج أمة وحرة في عقدة قال: يفرق بينه وبين الأمة، (أو) (٢) في رجل تزوج أختين في عقدة قال: يفرق بينهما.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص ایک ہی عقد میں ایک باندی اور ایک آزاد عورت سے شادی کرے تو آدمی اور باندی کے درمیان جدائی کرائی جائے گی۔ اسی طرح اگر ایک عقد میں دو بہنوں سے نکاح کیا تو اس صورت میں دونوں کے درمیان جدائی کرائی جائے گی ۔
حدیث نمبر: 18400
١٨٤٠٠ - حدثنا حفص بن غياث عن أبي حنيفة عن حماد عن إبراهيم قال: إذا تزوج حرة وأمة في عقدة فسد نكاحهما.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک عقد میں ایک آزاد اور ایک باندی سے نکاح کیا تو ان کا نکاح فاسد ہوگا۔