حدیث نمبر: 18392
١٨٣٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) ابن عيينة عن الزهري عن أبي بكر عن (أبي) (٢) مسعود أن النبي ﷺ نهى عن مهر البغى (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ نے فاحشہ کی کمائی سے منع فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 18393
١٨٣٩٣ - حدثنا عفان قال: (حدثنا) أبان العطار قال: حدثني يحيى بن أبي كثير عن إبراهيم بن (قارظ) (١) عن (السائب) (٢) بن يزيد عن رافع بن خديج أن النبي ﷺ قال: "كسب الحجام (خبيث) (٣)، ومهر البغي (خبيث) (٤) " (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ پچھنے لگانے والے کی کمائی بری ہے اور زنا کی کمائی بری ہے۔
حدیث نمبر: 18394
١٨٣٩٤ - حدثنا شبابة عن شعبة عن عون بن أبي جحيفة عن أبيه قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن (كسب) (١) مهر البغي (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فاحشہ کی کمائی سے منع فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 18395
١٨٣٩٥ - حدثنا (١) الفضل بن دكين عن عبد (الجبار) (٢) بن عباس عن عون ⦗٦⦘ ابن أبي جحيفة عن أبيه (قال: نهى) (٣) رسول اللَّه رمَل عن مهر البغي (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فاحشہ کی کمائی سے منع فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 18396
١٨٣٩٦ - حدثنا (أبو) (١) معاوية عن الأعمش عن أبي سفيان عن (جابر) (٢) في قوله: ﴿وَمَنْ يُكْرِهْهُنَّ فَإِنَّ اللَّهَ مِنْ بَعْدِ إِكْرَاهِهِنَّ غَفُورٌ رَحِيمٌ﴾ قال: كان عبد اللَّه ابن أبي سلول يقول (لجاريته) (٣): أذهبي فابغينا شيئًا فأنزل اللَّه تعالى: ﴿وَلَا تُكْرِهُوا فَتَيَاتِكُمْ عَلَى الْبِغَاءِ إِنْ أَرَدْنَ تَحَصُّنًا لِتَبْتَغُوا عَرَضَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَمَنْ يُكْرِهْهُنَّ فَإِنَّ اللَّهَ مِنْ بَعْدِ إِكْرَاهِهِنَّ غَفُورٌ رَحِيمٌ﴾ [النور: ٣٣] (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر رضی اللہ عنہ قرآن مجید کی آیت { وَمَنْ یُکْرِہْہُّنَّ فَإِنَّ اللَّہَ مِنْ بَعْدِ إکْرَاہِہِنَّ غَفُورٌ رَحِیمٌ} کے بارے میں فرماتے ہیں کہ عبداللہ بن ابی ابن سلول اپنی باندی سے کہتا تھا کہ جاؤ اور ہمارے لئے جسم فروشی کی کمائی لاؤ۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے اس آیت کو نازل فرمایا { وَلاَ تُکْرِہُوا فَتَیَاتِکُمْ عَلَی الْبِغَائِ إِنْ أَرَدْنَ تَحَصُّنًا لِتَبْتَغُوا عَرَضَ الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا وَمَنْ یُکْرِہْہُّنَّ فَإِنَّ اللَّہَ مِنْ بَعْدِ إکْرَاہِہِنَّ غَفُورٌ رَحِیمٌ}
حدیث نمبر: 18397
١٨٣٩٧ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن الأعمش عن إبراهيم قال: كانوا يكرهون أن يتزوجوا على الدرهم و (الدرهمين) (١) مثل مهر البغي.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو ناپسند قرار دیتے تھے کہ فاحشہ کی کمائی کی طرح ایک یا دو درہم پر نکاح کریں۔
حدیث نمبر: 18398
١٨٣٩٨ - حدثنا علي بن (هاشم) (١) عن (ابن) (٢) أبي ليلى عن عطاء عن أبي هريرة أن النبي ﷺ نهى عن مهر البغي (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فاحشہ کی کمائی سے منع فرمایا ہے۔