کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: قرآن مجید کی آیت {وَأُحْضِرَتِ الْأَنْفُسُ الشُّحَّ} کی تفسیر کا بیان
حدیث نمبر: 18349
١٨٣٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا الضحاك بن مخلد عن ابن جريج عن عطاء في قوله: ﴿وَأُحْضِرَتِ الْأَنْفُسُ الشُّحَّ﴾ [النساء: ١٢٨]، قال: في النفقة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت { وَأُحْضِرَتِ الْأَنْفُسُ الشُّحَّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد نفقہ ہے۔
حدیث نمبر: 18350
١٨٣٥٠ - حدثنا وكيع عن شعبة عن أبي (بشر) (١) عن سعيد بن جبير قال: يصيبها من نفسه ومن ماله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت { وَأُحْضِرَتِ الْأَنْفُسُ الشُّحَّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد مرد کے مال اور جان سے عورت کا حصہ ہے۔
حدیث نمبر: 18351
١٨٣٥١ - حدثنا (وكيع) (١) عن سفيان عن رجل عن سعيد بن جبير قال: النفقة والأيام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت { وَأُحْضِرَتِ الْأَنْفُسُ الشُّحَّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد نفقہ اور ایام ہیں۔