حدیث نمبر: 18315
١٨٣١٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو خالد الأحمر عن إسماعيل بن (رافع) (١) عن زيد بن أسلم قال: سمعته يقول: قال النبي ﷺ: "من نكح امرأة وهو يريد أن يذهب بمهرها فهو عند اللَّه زان يوم القيامة" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن اسلم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے عورت سے نکاح کیا اور اس کی نیت یہ تھی کہ عورت کا مہر اپنے پاس رکھے گا تو وہ اللہ کے نزدیک قیامت کے دن زنا کرنے والا شمار ہوگا۔
حدیث نمبر: 18316
١٨٣١٦ - حدثنا وكيع عن مالك بن (مغول) (١) عن أم همدان عن عمتها عن عائشة (وأم سلمة) (٢) قالتا: ليس شيء أشد من مهر امرأة أو أجر أجير (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہ ما فرماتی ہیں کہ حساب وکتاب کے اعتبار سے عورت کے مہر اور مزدور کی مزدوری سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔