کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: قرآن مجید کی آیت {وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ الَّذِیْنَ أُوْتُوا الْکِتَابَ مِنْ قَبْلِکُمْ} کی تفسیر
حدیث نمبر: 18311
١٨٣١١ - حدثنا أبو بكر قال: نا محمد بن فضيل عن مطرف عن عامر قال قوله: ﴿وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ مِنْ قَبْلِكُمْ﴾، قال: إحصان اليهودية (و) (١) النصرانية أن (تغتسل) (٢) من الجنابة وأن (تحصن) (٣) فرجها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت { وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ الَّذِیْنَ أُوْتُوا الْکِتَابَ مِنْ قَبْلِکُمْ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ یہودی اور عیسائی عورت کی پاکدامنی یہ ہے کہ وہ جنابت کا غسل کرے اور اپنی شرمگاہ کو پاک رکھے۔
حدیث نمبر: 18312
١٨٣١٢ - حدثنا ابن إدريس عن ليث عن مجاهد: ﴿وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ مِنْ قَبْلِكُمْ﴾، العفائف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت { وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ الَّذِیْنَ أُوْتُوا الْکِتَابَ مِنْ قَبْلِکُمْ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ ان سے مراد پاکدامن عورتیں ہیں۔