کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: قرآن مجید کی آیت {فَانْکِحُوْا مَا طَابَ لَکُمْ مِنَ النِّسَآئِ} کی تفسیر کابیان
حدیث نمبر: 18308
١٨٣٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا محمد بن فضيل عن إسماعيل عن أبي مالك ﴿فَانْكِحُوا مَا طَابَ لَكُمْ مِنَ النِّسَاءِ﴾ [النساء: ٣]، (قال) (١): ما (حل) (٢) لكم من النساء (٣)، ﴿ذَلِكَ أَدْنَى أَلَّا (تَعُولُوا) (٤)﴾.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مالک رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت { فَانْکِحُوْا مَا طَابَ لَکُمْ مِنَ النِّسَآئِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ مراد ہے کہ وہ عورت جو تمہارے لئے حلال ہیں۔
حدیث نمبر: 18309
١٨٣٠٩ - حدثنا أبو أسامة (عن) (١) هشام بن عروة عن أبيه عن عائشة ﴿وَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا تُقْسِطُوا فِي الْيَتَامَى فَانْكِحُوا مَا طَابَ لَكُمْ مِنَ النِّسَاءِ﴾، يقول: ما (أحللت) (٢) (لكم) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا قرآن مجید کی آیت { فَانْکِحُوْا مَا طَابَ لَکُمْ مِنَ النِّسَآئِ } کی تفسیر میں فرماتی ہیں کہ اس سے مراد حلال عورتیں ہیں۔
حدیث نمبر: 18310
١٨٣١٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن سماك عن عكرمة: ﴿وَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا تُقْسِطُوا فِي الْيَتَامَى﴾، قال: كان الرجل من قريش (يكون) (١) عنده النسوة ويكون عنده الأيتام فيذهب ماله فيميل على الأيتام فنزلت هذه الآية: ﴿فَانْكِحُوا مَا طَابَ لَكُمْ مِنَ النِّسَاءِ﴾.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ قریش کے لوگوں کے پاس کچھ عورتیں اور کچھ یتیم بچے ہوتے، اس کا مال ختم ہوجاتا تو وہ یتیموں کی طرف مائل ہوجاتا۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی { فَانْکِحُوْا مَا طَابَ لَکُمْ مِنَ النِّسَآئِ }