کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کوئی شخص کسی عورت سے شادی کرنا چاہے تو جن حضرات کے نزدیک وہ اسے دیکھ سکتا ہے
حدیث نمبر: 18293
١٨٢٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) أبو معاوية عن عاصم عن بكر عن المغيرة بن شعبة قال: خطبت امرأة فقال لي النبي ﷺ: "هل نظرت إليها؟ (قلت) (٢): لا، (قال) (٣): فانظر إليها فإنه أحرى أن يؤدم بينكما" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک عورت کو نکاح کا پیغام بھجوایا تو حضور ﷺ نے مجھ سے فرمایا کہ کیا تم نے اسے دیکھا ہے ؟ میں نے عرض کیا نہیں، آپ نے فرمایا کہ اسے دیکھ لو، یہ تمہارے رشتے کے دیر پا ہونے کا سبب بنے گا۔
حدیث نمبر: 18294
١٨٢٩٤ - حدثنا يونس (بن) (١) محمد قال: نا عبد الواحد (بن زياد) (٢) قال: نا محمد ابن (إسحاق) (٣) عن داود بن الحصين عن واقد بن عبد الرحمن بن سعد بن معاذ عن جابر بن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا خطب أحدكم امرأة فإن استطاع أن ينظر منها إلى ما يدعوه إلى نكاحها فليفعل". فخطبت جارية من بني سلمة فكنت أتخبأ (٤) تحت الكَرَب حتى نظرت منها إلى ما يدعوني إلى نكاحها (فتزوجتها) (٥) (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ” جب تم میں سے کوئی کسی عورت کو نکاح کا پیام بھجوائے تو اگر اس کے اس دیکھنے کی طاقت رکھتا ہو تو اسے دیکھ لے “ پس میں نے بنو سلمہ کی ایک لڑکی کے لئے نکاح کا پیغام بھجوایا اور کھجور کی چھال کے نیچے چھپ کر میں نے اسے دیکھا اور پھر اس سے شادی کرلی۔
حدیث نمبر: 18295
١٨٢٩٥ - حدثنا حفص عن حجاج عن محمد بن سليمان عن عمه سهل بن أبي (حثمة) (١) عن محمد بن مسلمة قال: خطبت امرأة فجعلت أتخبأ لها حتى نظرت إليها في نخل لها فقيل: أتفعل هذا وأنت صاحب رسول اللَّه ﷺ؟ (قال) (٢): (فقلت) (٣): سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "إذا ألقى اللَّه في قلب (امرئ) (٤) منكم خطبة امرأة فلا ⦗٥٤٢⦘ بأس أن ينظر إليها" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن مسلمہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے ایک عورت کو نکاح کا پیغام بھجوایا پھر میں اس کی کھجوروں کی چھال میں چھپ کر اسے دیکھتا تھا۔ مجھے کہا گیا کہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہوکرایسا کرتے ہو ؟ انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ تم میں سے کسی کے دل میں کسی عورت کے ساتھ نکاح کا ارادہ ڈال دے تو اسے دیکھنے میں کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 18296
١٨٢٩٦ - حدثنا عبد الرزاق عن معمر عن (ابن) (١) طاوس قال: (٢) أردت أن (أتزوج) (٣) امرأة، فقال لي أبي: اذهب فانظر إليها، قال: فلبست وتهيأت فلما رآني قال: لا تذهب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن طاؤس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک عورت سے شادی کا ارادہ کیا تو مجھ سے میرے والد نے کہا کہ جاؤ اور اسے دیکھ لو۔ میں نے نئے کپڑے پہنے اور تیار ہوگیا تو میرے والد نے مجھ سے فرمایا کہ مت جاؤ۔
حدیث نمبر: 18297
١٨٢٩٧ - حدثنا وكيع عن ربيع عن الحسن قال: لا بأس أن ينظر إليها قبل أن يتزوجها.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جس عورت سے نکاح کا ارادہ ہو شادی سے پہلے اسے دیکھنے میں کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 18298
١٨٢٩٨ - حدثنا [أبو داود عن (زمعة) (١) عن الزهري في الرجل يتزوج المرأة قال: لا بأس أن ينظر إليها قبل أن يتزوجها (٢) لأن اللَّه ﷿ يقول: ﴿وَلَوْ أَعْجَبَكَ حُسْنُهُنَّ﴾ [الأحزاب: ٥٢].
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جس عورت سے نکاح کا ارادہ ہو شادی سے پہلے اسے دیکھنے میں کوئی حرج نہیں، اس لئے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں { وَلَوْ أَعْجَبَک حُسْنُہُنَّ } [الاحزاب ٥٢]
حدیث نمبر: 18299
١٨٢٩٩ - حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن (سهل بن) (١) محمد (٢) بن أبي ⦗٥٤٣⦘ (حثمة) (٣) عن عمه (سليمان) (٤) بن أبي (حثمة) (٥) قال: رأيت محمد بن (مسلمة) (٦) يطارد (نبيتة) (٧) بنت الضحاك وهي على إنجار من (أناجير) (٨) المدينة ببصره فقلت: أتفعل هذا؟ قال: نعم! سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "إذا ألقى اللَّه في قلب (امرئ) (٩) خطبة امرأة فلا بأس أن ينظر إليها" (١٠).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیمان بن ابی حثمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے محمد بن مسلمہ رحمہ اللہ کو دیکھا کہ نبی تہ بنت ضحاک کو دیکھ رہے تھے، میں نے کہا کہ آپ ایسا کررہے ہیں ؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں، میں نے اللہ کے رسول ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ تمہارے دل میں کسی عورت سے نکاح کا ارادہ ڈال دے تو اسے دیکھنے میں کوئی حرج نہیں۔