حدیث نمبر: 18233
١٨٢٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: (نا) (١) أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن الأسود عن عائشة أن النبي ﷺ (تزوجها) (٢) وهي ابنة تسع، ومات عنها وهي ابنة ⦗٥٢٦⦘ ثماني (عشرة) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور ﷺ نے ان سے نو سال کی عمر میں نکاح فرمایا اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا تو ان کی عمر اٹھارہ سال تھی۔
حدیث نمبر: 18234
١٨٢٣٤ - حدثنا عبدة بن سليمان عن هشام عن أبيه أن الزبير زوج ابنة له صغيرة حين نفست -يعني (حين) (١) ولدت (٢) -.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت زبیر رحمہ اللہ نے اپنی ایک بیٹی کی شادی اس وقت کرادی تھی جب وہ پیدا ہوئی تھی۔
حدیث نمبر: 18235
١٨٢٣٥ - حدثنا أبو معاوية عن هشام عن أبيه أنه زوج (ابنًا له) (١) ابنة لمصعب صغيرة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد نے اپنے ایک بیٹے کی شادی حضرت مصعب رحمہ اللہ کی ایک نابالغ بیٹی سے کرائی تھی۔
حدیث نمبر: 18236
١٨٢٣٦ - حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن (١) أن عمر خطب إلى علي ابنته أم كلثوم فقال علي: إنها صغيرة فانظر إليها، فأرسلها إليه برسالة فمازحها فقالت: (لولا) (٢) أنك شيخ -أو لولا أنك أمير المؤمنين- فأعجب عمر مصاهرته فخطبها فأنكحها (إياه) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی حضرت ام کلثوم سے نکاح کی خواہش کا اظہار کیا تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ وہ تو چھوٹی ہے۔ پھر انہوں نے حضرت ام کلثوم کی طرف ایک پیغام بھیجا جن میں ان سے مزاح کیا، انہوں نے جواب میں کہا کہ اگر آپ بوڑھے نہ ہوتے یا اگر آپ امیر المؤمنین نہ ہوتے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مصاہرت کا رشتہ پسند تھا، چناچہ انہوں نے پھر نکاح کا پیغام بھیجا اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان سے نکاح کرادیا۔
حدیث نمبر: 18237
١٨٢٣٧ - حدثنا الضحاك بن مخلد عن ابن جريج عن ابن طاوس عن أبيه أنه كان يكره نكاح الصغيرين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس رحمہ اللہ دو نابالغ بچوں کے نکاح کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔
حدیث نمبر: 18238
١٨٢٣٨ - حدثنا ابن علية عن يونس قال: كان (الحسن) (١) لا يعجبه نكاح (الصغار) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ کو نابالغ بچوں کا نکاح پسند نہیں تھا۔