کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر ایک عورت نے( غلطی سے) اس حال میں شادی کی کہ اس کا خاوند تھا، پھر بچہ پیدا ہوگیا تو بچہ کس کاہوگا؟
حدیث نمبر: 18155
١٨١٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) حفص عن أشعث عن الحسن في المرأة تزوج ولها زوج قال: إن جاءت به وهو يشك فيه فهو للأول، وإن جاءت به وهو لا يشك فيه فهو للآخر.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک عورت نے ( غلطی سے) اس حال میں شادی کی کہ اس کا خاوند تھا، پھر بچہ پیدا ہوگیا تواگردوسرے خاوند کو شک ہو تو بچہ پہلے کا ہوگا اور اگر اسے شک نہ ہو تو بچہ دوسرے کا ہی ہوگا۔
حدیث نمبر: 18156
١٨١٥٦ - حدثنا الضحاك بن مخلد عن ابن جريج عن عطاء في رجل طلق امرأته وتزوجها آخر (١) وقد حاضت حيضة: (الولد) (٢) للآخر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی، پھر دوسرے آدمی نے اس عورت سے اس کی عدت میں شادی کرلی، اور اس عورت کو حیض آچکا تھا تو بچہ دوسرے کا ہوگا۔