حدیث نمبر: 18151
١٨١٥١ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن نمير عن سيف عن ابن أبي نجيح عن مجاهد أنه كره أن يتزوج الرجل امرأة زوج أمه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد رحمہ اللہ آدمی کے اپنی ماں کے خاوند کی بیوی سے شادی کرنے کو مکروہ قرار دیتے تھے جبکہ حضرت طاؤس رحمہ اللہ اور عطاء رحمہ اللہ اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 18152
١٨١٥٢ - قال: وكان طاوس وعطاء لا يريان به بأسًا.
حدیث نمبر: 18153
١٨١٥٣ - حدثنا وكيع (١) (٢) عن (إسرائيل) (٣) عن جابر عن عامر قال: لا بأس أن يتزوج الرجل امرأة زوج أمه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ آدمی کے اپنی ماں کے خاوند کی بیوی سے شادی کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 18154
١٨١٥٤ - حدثنا ابن مهدي عن حبيب بن أبي حبيب عن عمرو بن هرم عن جابر بن زيد عن ابن عباس قال: لا تزاحم من زاحم أبوك، زوج أمك (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اس سے بندھن نہ باندھو جس سے تمہارے ماں باپ میں سے کسی نے بندھن باندھا جیسے تمہاری ماں کا خاوند۔