کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: ایک آدمی اپنی بیوی پر زنا کی تہمت لگائے اور پھر اپنے قول سے رجوع کرلے تو عورت اس مرد کے ساتھ قیام پذیر رہے یا معاملہ قاضی کے دربار میں لے جائے؟
حدیث نمبر: 18138
١٨١٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: (نا) (١) محمد بن سواء عن ابن أبي عروبة عن قتادة عن الحسن قال: لا يسعها أن (تقاره) (٢) حتى ترافعه إلى السلطان، فإما حد وإما ملاعنة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی اپنی بیوی پر زنا کی تہمت لگائے اور پھر اپنے قول سے رجوع کرلے تو عورت کے لئے اس مرد کے ساتھ رہنے کی گنجائش نہیں، وہ اس معاملے کو قاضی کے پاس لے جائے، پھر یا تو اس مرد پر حد لگے گی یا لعان ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 18138
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18138، ترقيم محمد عوامة 17535)
حدیث نمبر: 18139
١٨١٣٩ - حدثنا محمد بن سواء عن سعيد عن أبي معشر عن إبراهيم قال: إذا (أكذب) (١) نفسه عند رهط (تساكنا) (٢) واستغفر ربه ولا يعود لذلك.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی جماعت کے پاس اپنے قول سے رجوع کرلے تو دونوں ساتھ رہیں اور آدمی اللہ سے معافی مانگے اور دوبارہ ایسے نہ کرنے کا عزم کرے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 18139
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18139، ترقيم محمد عوامة 17536)
حدیث نمبر: 18140
١٨١٤٠ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن سالم عن الشعبي قال: إذا قذفها بالزنى إن شاء أكذب نفسه وجلد وردت إليه امرأته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر مرد نے اپنی بیوی پر زنا کی تہمت لگائی، پھر اگر چاہے تو اپنے قول سے رجوع کرلے، اور اس پر حد قذف جاری ہوگی اور وہ عورت اسی کی بیوی رہے گی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 18140
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18140، ترقيم محمد عوامة 17537)
حدیث نمبر: 18141
١٨١٤١ - حدثنا إسماعيل بن عياش عن عبد العزيز بن (عبيد اللَّه) (١) عن الشعبي في الرجل يقذف امرأته (بالزنى) (٢) ثم لا ترافعه قال: يكذب نفسه وهما على نكاحهما.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ اس مرد کے بارے میں فرماتے ہیں کہ جو اپنی بیوی پر زنا کی تہمت لگائے اور پھر مسئلہ قاضی کی عدالت میں پیش نہ کرے کہ وہ اپنے قول سے رجوع کرلے تو نکاح باقی رہے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 18141
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18141، ترقيم محمد عوامة 17538)