کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: اگر آدمی اسلام قبول کرلے اور اس کے پاس دو سگی بہنیں ہوں تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 18063
١٨٠٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: (نا) (١) ابن علية عن عوف (قال) (٢): (نا) (٣) ⦗٤٨٦⦘ (أشياخ) (٤) (عمريين) (٥) من جلساء قسامة بن (زهير) (٦) أن (هنام) (٧) بن عمير (رجلًا) (٨) من بني تيم اللَّه كان جمع بين أختين في الجاهلية فلم يفرق بين واحدة منهما حتى كان في خلافة عمر وأنه رفع شأنه (إلى) (٩) عمر فأرسل (إليه) (١٠) فقال: اختر (إحداهما) (١١) واللَّه لئن قربت الأخرى لأضربن رأسك (١٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عوف رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ قبیلہ بنو تیم اللہ کے ھمام بن عمیر نامی آدمی کے پاس جاہلیت میں دوسگی بہنیں (بیوی یاباندی کے طورپر) تھیں۔ اور ان میں سے کسی سے بھی علیحدگی اختیار نہیں کی۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت کے زمانے میں اس کا معاملہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے پیش کیا گیا تو آپ نے اس کو پیغام دیا کہ دونوں میں سے ایک کو اختیار کرلو اور خدا کی قسم اگر تم دوسری کے پاس گئے تو میں تمہارے سر پر ماروں گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 18063
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18063، ترقيم محمد عوامة 17464)
حدیث نمبر: 18064
١٨٠٦٤ - حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن قال: إذا أسلم وعنده أختان حبس الأولى منهما (إن شاء) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جو شخص اسلام قبول کرے اور اس کے پاس (بیوی یاباندی کے طور پر) دو عورتیں ہوں تو اگر وہ چاہے تو پہلی کو روک لے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 18064
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18064، ترقيم محمد عوامة 17465)
حدیث نمبر: 18065
١٨٠٦٥ - حدثنا عبد السلام عن إسحاق (بن) (١) عبد اللَّه بن (أبي) (٢) فروة ((عن) (٣) أبي) (٤) وهب الجيشاني عن أبي خراش (الرعيني) (٥) عن الديلمي قال: ⦗٤٨٧⦘ قدمت على النبي ﵇ (٦) وعندي أختان (تزوجتهما) (٧) في الجاهلية فقال: "إذا رجعت فطِلّقْ (إحداهما) (٨) " (٩).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت دیلمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضور ﷺ کے پاس آیا تو اس وقت میرے نکاح میں دو سگی بہنیں تھیں جن سے میں نے جاہلیت میں شادی کی تھی۔ حضور ﷺ نے مجھ سے فرمایا جب تم واپس جاؤ تو ایک کو طلاق دے دینا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 18065
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف جدًا؛ إسحاق بن عبد اللَّه بن أبي فروة متروك، أخرجه الشافعي ٢/ ١٦، وعبد الرزاق (١٢٦٢٧)، وابن ماجه (١٩٥٠)، والطبراني ١٨/ (٨٤٤)، والدارقطني ٢/ ٢٧٣، والبيهقي ١٠/ ١٣٨، والمزي ٢٣/ ٣٢٥، كما أخرجه بنحوه أحمد (١٨٠٤٠)، وأبو داود (٢٢٤٣)، والترمذي (١١٢٩)، والطحاوي ٤/ ٢٢٧، وابن حبان (٤١٥٥)، والبخاري في التاريخ ٣/ ٢٤٨، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٧٤٨)، وابن قانع في معجم الصحابة ٢/ ٣٢٧.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18065، ترقيم محمد عوامة 17466)