حدیث نمبر: 18043
١٨٠٤٣ - حدثنا أبو بكر (قال) (١): (نا) (٢) معاذ بن معاذ عن حميد عن أنس أن النبي ﷺ قال لعبد الرحمن (بن عوف) (٣): "أولم ولو بشاة"، يعني (حيث) (٤) تزوج (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے شادی کی تو حضور ﷺ نے ان سے فرمایا تھا ” ولیمہ کرو خواہ ایک ہی بکری سے کرو “
حدیث نمبر: 18044
١٨٠٤٤ - حدثنا الفضل بن دكين عن زهير عن بيان قال: سمعت أنسًا يقول: بنى رسول اللَّه ﷺ بامرأة فأرسلني فدعوت رجالًا إلى الطعام (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ نے اپنی ازواج میں ایک سے شرعی ملاقات فرمائی تو مجھے بھیجا کہ میں کچھ لوگوں کو کھانے کے لئے بلا لاؤں۔
حدیث نمبر: 18045
١٨٠٤٥ - حدثنا جرير عن الشيباني عن الحكم قال: لما تزوج بلال أتى النبي ﷺ (١) بذهب، قال لبلال: " (سق) (٢) هذا"، ثم (قال) (٣): "أعينوا أخاكم في وليمته" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے شادی کی تو حضور ﷺ کے پاس سونا لایا گیا۔ آپ نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ اسے اپنی ضرورت میں خرچ کرلو۔ پھر اپنے اصحاب سے فرمایا کہ ولیمہ میں اپنے بھائی کی مدد کرو۔
حدیث نمبر: 18046
١٨٠٤٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور [(بن) (١) صفية عن أمه] (٢) أن النبي ﷺ أولم على بعض نسائه بمدين من شعير (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور بن صفیہ رحمہ اللہ اپنی والدہ سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ایک زوجہ کا ولیمہ دو مد شعیر کے ساتھ فرمایا۔
حدیث نمبر: 18047
١٨٠٤٧ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن حفصة قالت: لما تزوج أبي (سيرين) (١) دعا أصحاب رسول اللَّه ﷺ سبعة أيام فلما كان يوم الأنصار دعاهم ودعا أبي بن كعب وزيد بن ثابت قال هشام: وأظنه قال معاذ (قالت) (٢): (فكان) (٣) أبي صائمًا فلما طعموا دعا أبي بن كعب وأمن القوم (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حفصہ فرماتی ہیں کہ جب میرے والد سیرین نے شادی کی توسات دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کی دعوت کی۔ جب انصار کی دعوت کا دن ہوا تو حضرت ابی بن کعب، حضرت زید بن ثابت اور حضرت معاذ رضی اللہ عنہ م کو بلایا۔ حضرت ابی رضی اللہ عنہ کا اس دن روزہ تھا۔ جب سب نے کھانا کھالیا تو حضرت ابی رضی اللہ عنہ نے دعا کی اور باقی لوگوں نے اس دعا پر آمین کہا۔
حدیث نمبر: 18048
١٨٠٤٨ - حدثنا يزيد بن هارون عن حميد عن أنس بن مالك قال: أولم النبي ⦗٤٨٢⦘ ﷺ بزينب فأشبع المسلمين خبزًا (ولحمًا) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے حضور ﷺ نے حضرت زینب رضی اللہ عنہا کا ولیمہ فرمایا اور مسلمانوں کو خوب سیر کرکے روٹی اور گوشت کھلایا۔
حدیث نمبر: 18049
١٨٠٤٩ - حدثنا عفان قال: (نا) (١) جعفر بن (سليمان) (٢) قال: حدثني مالك ابن دينار قال: حدثتني عجوز من الحي قالت: زوج أبو موسى الأشعري بعض (بنيه) (٣) قالت: (فأولم عليه) (٤) فدعا ناسًا (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے اپنے ایک بیٹے کی شادی کرائی پھر ولیمہ کیا اور کچھ لوگوں کو دعوت دی۔
حدیث نمبر: 18050
١٨٠٥٠ - حدثنا جرير عن ليث عن نافع قال: كان ابن عمر يطعم على ختان الصبيان (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بچوں کے ختنے کے موقع پر کھانا کھلاتے تھے۔
حدیث نمبر: 18051
١٨٠٥١ - حدثنا الفضل بن دكين عن (أبي) (١) إسرائيل عن الأعمش عن أبي وائل: أولم برأس بقرة وأربعة أرغفة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو وائل رحمہ اللہ نے گائے کی سری اور چار بڑی روٹیوں سے ولیمہ کھلایا۔
حدیث نمبر: 18052
١٨٠٥٢ - حدثنا ابن علية عن عبد الرحمن بن إسحاق عن الزهري عن سالم ابن عبد اللَّه قال: (عرست) (١) في عهد أبي فآذن أبي (الناس) (٢) وكان فيمن أذن (أبو) (٣) أيوب (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم بن عبداللہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کی زندگی میں شادی کی، میرے والد نے لوگوں کو بلایا جن میں حضرت ابو ایوب رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے۔
حدیث نمبر: 18053
١٨٠٥٣ - حدثنا (يزيد) (١) بن هارون عن جرير بن حازم عن يونس الأيلي عن الزهري عن سالم أن حمزة بن عبد اللَّه بن عمر نحر جزورًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حمزہ بن عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما رحمہ اللہ نے ولیمہ کے لئے کئی اونٹ ذبح کئے۔
حدیث نمبر: 18054
١٨٠٥٤ - حدثنا أبو أسامة عن عثمان بن حمزة قال: أخبرني سالم بن عبد اللَّه قال: ختنني أبي (أنا) (١) ونعيم بن عبد اللَّه فذبح علينا كبشًا ولقد (رأيتنا) (٢) (نجدل به) (٣) على الغلمان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم بن عبداللہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے والد نے میرے اور نعیم بن عبداللہ رحمہ اللہ کے ختنے کرائے اور ہمارے لئے ایک مینڈھا ذبح کرایا، مجھے یاد ہے کہ ہم اس کے ٹکڑے لڑکوں کی طرف کاٹ کر پھینک رہے تھے۔