کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: وہ مرد جس پر حد جاری ہوئی وہ کسی ایسی عورت سے ہی نکاح کرسکتا ہے جس پر حد جاری ہوئی یا کسی اور سے بھی کرسکتا ہے؟
حدیث نمبر: 17792
١٧٧٩٢ - حدثنا أبو بكر عن معتمر بن سليمان عن عاصم عن الشعبي قال: (أحل النساء للزاني: الزانية) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ زنا کار مرد کے لئے سب سے بہتر زانیہ ہی ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے حسن سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہم چھپے ہوئے کے بارے میں فتویٰ نہیں دیتے۔ البتہ حد کا شکار شخص صرف اسی عورت سے شادی کرسکتا ہے جس پر حد جاری ہوئی ہو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17792
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17792، ترقيم محمد عوامة 17207)
حدیث نمبر: 17793
١٧٧٩٣ - قال: وسألت الحسن فقال: (إنا) (١) لا (نفتي) (٢) في المستور ولكن المحدود لا يتزوج إلا محدودة.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17793
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17793، ترقيم محمد عوامة ---)
حدیث نمبر: 17794
١٧٧٩٤ - حدثنا ابن إدريس عن ليث عن ابن سابط أن عليًا أُتي بمحدود تزوج امرأة غير محدودة ففرق بينهما (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سابط فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس ایک ایسا شخص لایا گیا جس پر حد جاری ہوئی تھی اور اس نے ایک ایسی عورت سے شادی کی جس پر حد جاری نہیں ہوئی تھی تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے دونوں میں جدائی کرادی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17794
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ ليث هو ابن أبي سُليم ضعيف.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17794، ترقيم محمد عوامة 17208)
حدیث نمبر: 17795
١٧٧٩٥ - حدثنا بكار بن عبد اللَّه عن موسى بن عبيدة عن أخيه عبد اللَّه بن عبيدة أن مولاه لبني حارثة (جلدت) (١) حد الزنى فأراد رجل أن يتزوجها فاستشار أبا هريرة فقال: لا! إلا أن تكون عملت مثل عملها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عبیدہ فرماتے ہیں کہ بنو حارثہ کی ایک باندی پر حد زنا جاری ہوئی۔ ایک آدمی نے اس عورت سے شادی کرنے کا ارادہ کیا اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مشورہ کیا تو انہوں نے فرمایا کہ تمہارا اس سے نکاح درست نہیں یہاں تک کہ تم بھی وہی عمل کرو جو اس نے کیا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17795
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف موسى بن عبيدة.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17795، ترقيم محمد عوامة 17209)
حدیث نمبر: 17796
١٧٧٩٦ - حدثنا غندر عن شعبة عن قيس بن مسلم عن طارق بن شهاب أن رجلًا أراد أن يزوج (ابنته) (١) فقالت: إني أخشى أن أفضحك، إني قد بغيت، فأتى عمر فقال: (أليس) (٢) قد تابت؟ قال: نعم! قال: فزوجها (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طارق بن شہاب کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی بیٹی کی شادی کرنے کا ارادہ کیا تو بیٹی نے کہا کہ مجھے ڈر ہے کہ میں آپ کو رسوا کردوں گی کیونکہ میں نے بدکاری کا ارتکاب کیا ہے۔ وہ آدمی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوا تو انہوں نے پوچھا کہ کیا اس نے توبہ کرلی ہے ؟ اس نے کہا جی ہاں تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ پھر اس کی شادی کرادے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17796
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17796، ترقيم محمد عوامة 17210)