حدیث نمبر: 17643
١٧٦٤٣ - حدثنا أبو بكر عن حفص عن عاصم عن عيسى بن (حطان عن مسلم ابن) (١) سلام عن علي بن طلق قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "إن اللَّه لا يستحي من الحق، لا (تأتوا) (٢) النساء في أعجازهن" أو قال: "في أدبارهن" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن طلق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ حق سے نہیں شرماتا، پس تم عورتوں کی سرین میں جماع نہ کرو۔ (یعنی لواطت نہ کرو۔ )
حدیث نمبر: 17644
١٧٦٤٤ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن الضحاك بن عثمان عن مخرمة بن سليمان عن كريب عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا ينظر اللَّه إلى رجل أتى رجلًا أو امرأة في دبره" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اس شخص کو محبت کی نظر سے نہیں دیکھیں گے جس نے کسی مرد یا کسی عورت کے ساتھ لواطت کی۔
حدیث نمبر: 17645
١٧٦٤٥ - حدثنا حفص عن ليث عن عطاء قال: نهى رسول اللَّه ﷺ أن تؤتى النساء في أعجازهن وقال: " (إن) (١) اللَّه لا يستحي من الحق" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا کہ عورتوں سے لواطت کی جائے اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ حق کہنے سے نہیں شرماتا۔
حدیث نمبر: 17646
١٧٦٤٦ - حدثنا عبد الأعلى عن سعيد عن قتادة عن أبي أيوب عن عبد اللَّه ابن (عمرو) (١) قال: هي اللوطية الصغرى (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یہ ” چھوٹی لوطیت “ ہے۔
حدیث نمبر: 17647
١٧٦٤٧ - حدثنا عبد الأعلى عن سعيد عن قتادة عن عقبة بن (وساج) (١) قال: (قال أبو) (٢) الدرداء: وهل يفعل ذلك إلا كافر (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الددرائ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یہ کام (یعنی لواطت) تو صرف کافر ہی کرسکتا ہے۔
حدیث نمبر: 17648
١٧٦٤٨ - [حدثنا وكيع عن همام عن قتادة عن عقبة بن وساج عن أبي الدرداء ⦗٣٨١⦘ قال: وهل يفعل ذلك إلا كافر؟] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الددرائ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یہ کام (یعنی لواطت) تو صرف کافر ہی کرسکتا ہے۔
حدیث نمبر: 17649
١٧٦٤٩ - حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن أبي عبد اللَّه (الشقري) (١) عن أبي (٢) القعقاع عن ابن مسعود قال: (محاش) (٣) النساء عليكم حرام (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عورتیں کی سرینیں تم پر حرام ہیں۔
حدیث نمبر: 17650
١٧٦٥٠ - حدثنا حفص عن ليث عن مجاهد عن أبي هريرة قال: من أتاه من (الرجال) (١) والنساء فقد كفر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے مردوں یا عورتوں سے لواطت کی اس نے کفر کیا۔
حدیث نمبر: 17651
١٧٦٥١ - حدثنا الفضل بن دكين عن حماد بن سلمة عن (حكيم) (١) الأثرم عن أبي (تميمة) (٢) (٣) الهجيمي عن أبي هريرة قال: من أتى حائضًا أو امرأة في دبرها فقد كفر (بما) (٤) أنزل على محمد (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے کسی حائضہ سے جماع کیا یا کسی عورت سے لواطت کی تو اس نے محمد ﷺ پر نازل ہونی والی شریعت کا انکار کیا۔
حدیث نمبر: 17652
١٧٦٥٢ - حدثنا أبو أسامة عن الوليد بن كثير قال: (نا) (١) عبيد اللَّه بن عبد اللَّه ابن (الحصين) (٢) الخطمي عن عبد الملك بن قيس الخطمي عن (هرمي) (٣) بن عبد اللَّه قال: سمعت خزيمة بن ثابت يقول: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "إن اللَّه لا يستحي من الحق، لا تأتوا النساء في أعجازهن" (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ حق کہنے سے نہیں شرماتا، تم عورتوں سے لواطت نہ کرو۔
حدیث نمبر: 17653
١٧٦٥٣ - حدثنا أحمد بن إسحاق عن (وهيب) (١) عن (سهيل) (٢) بن أبي صالح عن الحارث بن مُخلّد عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا ينظر اللَّه إلى رجل جامع (امرأة) (٣) في دبرها" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اس شخص کو رحمت کی نظر سے نہیں دیکھیں گے جس نے عورت کی دبر میں دخول کیا۔
حدیث نمبر: 17654
١٧٦٥٤ - حدثنا ابن نمير عن الصلت بن بهرام عن عبد الرحمن بن مسعود عن أبي المعتمر أو أبي الجويرية قال: نادى (علي على) (١) المنبر فقال: سلوني، فقال رجل: أتؤتى النساء في أدبارهن؟ فقال: سفلت سفل اللَّه بك! ألم تر أن اللَّه تعالى يقول: ﴿أَتَأْتُونَ الْفَاحِشَةَ﴾ الآية [الأعراف: ٨٠] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو معتمر یا ابو جویریہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے منبر پر اعلان کیا کہ مجھ سے سوال کرو، مجھ سے سوال کرو۔ ایک آدمی نے کہا کہ کیا عورتوں کی دبر میں دخول کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ اللہ تجھے گھٹیا کرے تو نے گھٹیا سوال کیا۔ پھر فرمایا کہ کیا تم نے اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان نہیں پڑھا : کیا تم بےحیائی کا کام کرتے ہو۔ (الآیۃ)