کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: گم شدہ شخص واپس آئے اور اس کی بیوی شادی کرچکی ہو تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 17555
١٧٥٥٥ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن خالد عن أبي نضرة عن عبد الرحمن ابن أبي ليلى قال: شهدت عمر خيَّر مفقودًا تزوجت (امرأته) (١) بينها وبين المهر الذي ساقه إليها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا کہ انہوں ایک ایسے شخص کو جو گم ہوگیا تھا اور اس کی بیوی نے شادی کرلی تھی۔ اختیار دیا کہ چاہے تو بیوی واپس لے لے یا وہ مہر واپس لے لے جو اس نے عورت کو دیا تھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17555
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17555، ترقيم محمد عوامة 16987)
حدیث نمبر: 17556
١٧٥٥٦ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن سعيد بن المسيب أن عمر وعثمان بن عفان قالا: إن جاء زوجها خير بين امرأته وبين الصداق الأول (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ ما فرماتے ہیں کہ جب عورت کا خاوند واپس آئے تو اسے بیوی اور دیئے گئے مہر کے درمیان اختیار ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17556
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17556، ترقيم محمد عوامة 16988)
حدیث نمبر: 17557
١٧٥٥٧ - حدثنا أبو معاوية عن الشيباني عن الشعبي سئل عمر عن رجل غاب عن امرأته (فبلغها) (١) أنه مات، فتزوجت ثم جاء الزوج الأول، فقال عمر: يخير الزوج الأول بين الصداق وامرأته فإن اختار الصداق تركها مع الزوج الآخر، وإن شاء اختار امرأته، وقال علي: لها الصداق بما (استحل) (٢) الآخر من فرجها، ويفرق بينه وبينها، ثم تعتد (ثلاث) (٣) حيض ثم ترد على الأول (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے اس شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جو غائب ہوگیا اور اس کی بیوی کو اس کے مرنے کی اطلاع ملی تو اس نے عدت گزار کر شادی کرلی۔ پھر پہلا خاوند آگیا تو کیا حکم ہے ؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ پہلے خاوند کو مہر اور عورت کے درمیان اختیار دیا جائے گا۔ اگر وہ مہر اختیار کرلے تو عورت دوسرے خاوند کے پاس رہے گی اور اگر وہ چاہے تو اپنی بیوی کو اختیار کرلے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عورت کو دوسرے خاوند کی طرف سے مہر ملے گا اور دونوں کے درمیان تفریق کرادی جائے گی، پھر وہ تین حیض عدت گزارے گی اور پہلے خاوند کو واپس کردی جائے گی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17557
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17557، ترقيم محمد عوامة 16989)
حدیث نمبر: 17558
١٧٥٥٨ - حدثنا جرير عن عطاء بن السائب قال: جاء رجل إلى إبراهيم فقال: إنه تزوج امرأة كان نعي إليها زوجها (وإنه) (١) جاء كتاب منه أنه حي (قال) (٢): فقال إبراهيم: اعتزلها، فإذا قدم فإن شاء اختار الذي أصدقها (وكانت) (٣) امرأتك على حالها، وإن اختار المرأة (فإن) (٤) انقضت عدتها منك فهي امرأة الأول ولها ما أصدقها (بما) (٥) استحل من فرجها قال: (أفأواكلها) (٦)؟ قال: نعم! ولا (تدخل) (٧) عليها حتى تؤذنها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء بن سائب فرماتے ہیں کہ ایک آدمی ابراہیم کے پاس آیا اور کہا کہ ایک عورت کو اس کے خاوند کے انتقال کرجانے کی خبر ملی اور اس نے شادی کرلی تو بعد میں اس کے زندہ ہونے کا خط آگیا۔ ابراہیم نے فرمایا کہ جب وہ آئے تو اپنی بیوی سے دور رہے۔ پھر اگر چاہے تو مہر واپس لے لے اور عورت اپنی حالت پر باقی رہے گی اور اگر وہ عورت کو اختیار کرلے تو عدت گزرنے کے بعد وہ اسی کی بیوی ہوگی۔ البتہ دوسرے خاوند کی طرف سے اسے مہر ضرور ملے گا۔ اس شخص نے کہا کہ کیا میں اس عورت کی مواکلت کرسکتا ہوں ؟ انہوں نے فرمایا ہاں البتہ اس کی اجازت کے بغیر اس کے پاس مت جانا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17558
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17558، ترقيم محمد عوامة 16990)
حدیث نمبر: 17559
١٧٥٥٩ - حدثنا ابن نمير عن سعيد عن قتادة عن أبي المليح عن (سهيمة) (١) ابنة عمير (الشيبانية) (٢) قالت: نُعي إليَّ زوجي (من) (٣) (قندابيل) (٤) فتزوجت (بعده) (٥) ⦗٣٦٠⦘ (العباس) (٦) بن طريف أخا (بني) (٧) قيس، فقدم زوجي الأول فانطلقنا إلى عثمان وهو (محصور) (٨) (فقال) (٩): كيف أقضي (بينكم) (١٠) على حالي هذه؟ قلنا: قد رضينا بقضائك فخير الزوج بين الصداق وبين المرأة (١١) فلما أصيب عثمان انطلقنا إلى علي وقصصنا عليه (القصة) (١٢) فخير الزوج الأول بين الصداق وبين المرأة (فاختار) (١٣) الصداق فأخذ مني ألفين ومن (الزوج) (١٤) الآخر ألفين (١٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سہیہ بنت عمیر شیبانیہ فرماتی ہیں کہ مجھے قندابیل میں اپنے خاوند کے انتقال کی خبر ملی۔ میں نے بعد میں عباس بن طریف جو بنو قیس کے بھائی تھے شادی کرلی۔ بعد میں میرے پہلے خاوند بھی واپس آگئے۔ ہم مسئلہ پوچھنے حضرت عثمان بن عفان کے پاس گئے، اس وقت وہ محصور تھے۔ انہوں نے فرمایا کہ میں اس حال میں تمہارے درمیان فیصلہ کیسے کرسکتا ہوں ؟ ہم نے کہا کہ ہم آپ کے فیصلے پر راضی ہیں۔ انہوں نے خاوند کو مہر اور عورت میں سے ایک چیز کا اختیار دیا۔ جب حضرت عثمان کو شہید کردیا گیا تو ہم حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور سارا واقعہ بیان کیا تو انہوں نے پہلے خاوند کو مہر اور عورت کے درمیان اختیار دیا۔ پس انہوں نے مہر کو اختیار کرتے ہوئے مجھ سے اور دوسرے خاوند سے دو دو ہزار لئے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17559
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17559، ترقيم محمد عوامة 16991)
حدیث نمبر: 17560
١٧٥٦٠ - حدثنا أبو بكر عن غندر عن شعبة عن (سيار) (١) عن الشعبي قال: امرأة المفقود امرأة الأول.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ گم شدہ آدمی کی شادی کرنے والی بیوی خاوند کے واپس آجانے کی صورت میں پہلے کی بیوی ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17560
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17560، ترقيم محمد عوامة 16992)
حدیث نمبر: 17561
١٧٥٦١ - حدثنا أبو أسامة عن (عمر) (١) بن حمزة قال: سمعت القاسم بن محمد يقول: قضى (فينا) (٢) ابن الزبير في مولاة (لهم) (٣) كان (زوجها) (٤) قد نعي ⦗٣٦١⦘ (فتزوجت) (٥) ثم جاء زوجها، فقضى أن زوجها الأول يخير إن شاء امرأته (و) (٦) إن شاء صداقه (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم بن محمد فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے پاس ایک مقدمہ لایا گیا کہ ایک عورت کو اس کے خاوند کے انتقال کی خبر ملی اور اس نے شادی کرلی۔ پھر اس کا پہلا خاوند بھی آگیا تو حضرت عبداللہ بن زبیر نے فیصلہ فرمایا کہ اس کے پہلے خاوند کو اختیاردیا جائے گا اگر چاہے تو بیوی کو لے لے اور اگر چاہے تو اپنا دیا ہوا مہر واپس لے لے۔ حضرت عمر بن حمزہ فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم بھی یہی کہا کرتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17561
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف عمر بن حمزة.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17561، ترقيم محمد عوامة 16993)
حدیث نمبر: 17562
١٧٥٦٢ - قال عمر: وكان القاسم يقول ذلك.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17562
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17562، ترقيم محمد عوامة ---)
حدیث نمبر: 17563
١٧٥٦٣ - حدثنا عبد الأعلى عن داود عن العباس بن عبد الرحمن (عن حميد ابن عبد الرحمن) (١) أن عمر خير المفقود وقد تزوجت امرأته، فاختار المال فجعله على زوجها الأحدث (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حمید بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس شخص کو مہر اور بیوی میں اختیار دیا جو گم ہوگیا تھا اور اس کی بیوی نے شادی کرلی تھی۔ اس نے مہر کو اختیار کرلیا اور وہ مال آپ نے دوسرے خاوند پر لازم کیا۔ حضرت حمیدکہتے ہیں کہ میں اس عورت کے پاس گیا جس کے بارے میں یہ فیصلہ ہوا تھا تو اس نے کہا کہ میں نے ایک بچی کے ذریعے دوسرے خاوند کی مدد کی ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17563
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17563، ترقيم محمد عوامة 16994)
حدیث نمبر: 17564
١٧٥٦٤ - قال حميد: فدخلت على المرأة التي قضى فيها هذا، فقالت: فأعنت زوجي الآخر بوليدة (١).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17564
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17564، ترقيم محمد عوامة ---)