کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: جن حضرات کے نزدیک عزل کی اجازت نہیں
حدیث نمبر: 17424
١٧٤٢٤ - حدثنا أبو بكر عن ابن فضيل عن يحيى بن سعيد (عن سعيد) (١) بن المسيب أن أبا بكر وعمر كانا يكرهان العزل ويأمران الناس بالغسل (منه) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو بکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ ما عزل کو مکروہ قرار دیتے تھے اور اس کے بعد غسل کے وجوب کے قائل تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17424
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17424، ترقيم محمد عوامة 16862)
حدیث نمبر: 17425
١٧٤٢٥ - حدثنا عبدة عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب أن رجالًا من المهاجرين كانوا يكرهون العزل، منهم فلان وفلان وعثمان بن عفان (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ کچھ مہاجرین حضرات عزل کو مکروہ قرار دیتے تھے ان میں دوسروں کے ساتھ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ بھی تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17425
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17425، ترقيم محمد عوامة 16863)
حدیث نمبر: 17426
١٧٤٢٦ - حدثنا (١) أبو بكر بن عياش عن عاصم عن زر عن علي قال: العزل (الوأد) (٢) الخفي (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عزل زندہ درگور کرنے کی ایک شکل ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17426
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ عاصم ضعيف في زر.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17426، ترقيم محمد عوامة 16864)
حدیث نمبر: 17427
١٧٤٢٧ - حدثنا كثير بن (هشام) (١) عن جعفر بن برقان قال: (حدثنا) (٢) ميمون ابن مهران أن ابن عمر اشترى جارية لبعض بنيه فقال: مالي لا أراها تحمل! لعلك (تعزل) (٣) عنها، (و) (٤) (لو) (٥) أعلم ذلك لأوجعت ظهرك (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت میمون بن مہران کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنے بیٹے کے لئے ایک باندی خریدی۔ کچھ عرصہ بعد فرمایا کہ یہ حاملہ کیوں نہیں ہوتی ! شاید تم اس سے عزل کرتے ہو ؟ اگر مجھے پتہ چلا تو میں تمہیں ماروں گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17427
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17427، ترقيم محمد عوامة 16865)
حدیث نمبر: 17428
١٧٤٢٨ - حدثنا غندر عن شعبة عن يزيد بن (خمير) (١) عن سليم بن عامر عن أبي أمامة في العزل: ما كنت أرى أن مسلمًا (يفعله) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو امامہ عزل کے بارے میں فرماتے ہیں کہ میں کسی مسلمان سے اس کی توقع نہیں رکھتا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17428
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17428، ترقيم محمد عوامة 16866)
حدیث نمبر: 17429
١٧٤٢٩ - حدثنا غندر عن شعبة عن عبد الواحد المالكي عن سالم في العزل، قال: هي (الموؤدة) (١) (الخفية) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم فرماتے ہیں کہ عزل زندہ درگور کرنے کی ایک شکل ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17429
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17429، ترقيم محمد عوامة 16867)
حدیث نمبر: 17430
١٧٤٣٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن مغيرة عن إبراهيم عن الأسود أنه كان يكره العزل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود عزل کو مکروہ قرار دیتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17430
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17430، ترقيم محمد عوامة 16868)
حدیث نمبر: 17431
١٧٤٣١ - حدثنا الفضل بن دكين عن (مندل) (١) بن علي (عن) (٢) جعفر بن (أبي) (٣) (المغيرة) (٤) عن عبد اللَّه بن (أبي) (٥) الهذيل عن جرير قال: جاء رجل إلى النبي ﷺ فقال: يا رسول اللَّه! ما (خلصت) (٦) إليك من المشركين إلا بقينة وأنا أعزل عنها أريد بها السوق، فقال رسول اللَّه ﷺ (٧): "جاءها ما قدر" (٨).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جریر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی حضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا کہ میں مشرکین سے صرف ایک باندی ہی بچا کے لاسکا ہوں اور میں اس سے عزل کرتا ہوں ۔ حضور ﷺ نے فرمایا کہ اسے تقدیر یہاں لائی ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17431
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف مندل، أخرجه الطبراني (٢٣٧٠)، وأبو نعيم في الحلية ٤/ ٣٦٢، والطحاوي ٣/ ٣٤، وابن أبي عاصم في السنة (٣٦٣)، وانظر: المطالب العالية (١٦١١).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17431، ترقيم محمد عوامة 16869)
حدیث نمبر: 17432
١٧٤٣٢ - حدثنا ابن نمير عن محمد بن إسحاق عن محمد بن إبراهيم التيمي عن أبي (سلمة) (١) بن عبد الرحمن وأبي أمامة بن سهل (عنهما) (٢) جميعًا عن أبي سعيد الخدري قال: لما أصابنا سبي بني المصطلق استمتعنا (من النساء) (٣) وعزلنا عنهن (قال) (٤) (٥): (وقفت) (٦) على جارية في سوق بني (قينقاع) (٧) فمر بي رجل من يهود فقال: ما هذه الجارية يا أبا (سعيد) (٨)! قلت: جارية لي أبيعها، قال: هل كنت تصيبها؟ قال: قلت: نعم! قال: فلعلك تبيعها وفي بطنها منك (سخلة) (٩)؟ (قال) (١٠) قلت: كنت أعزل عنها، قال: تلك الوؤدة الصغرى، قال: فجئت رسول اللَّه ﷺ فذكرت ذلك له، فقال: "كذبت يهود، كذبت يهود" (١١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بنو مصطلق کی عورتیں قیدی بن کر ہمارے ہاتھ لگیں۔ ہم ان سے جماع کرتے تھے اور عزل کرتے تھے۔ پھر ایک دن میں ایک باندی کے ساتھ بنو قینقاع کے بازار میں تھا کہ ایک یہودی میرے پاس سے گذرا اور بولا اے ابو سعید یہ باندی کیسی ! میں نے کہا میری باندی ہے اور میں اسے بیچنا چاہتا ہوں۔ اس نے پوچھا کہ کیا تم نے اس سے جماع کیا ہے ؟ میں نے کہا ہاں۔ اس نے کہا کہ تم اسے بیچنا چاہتے ہو حالانکہ ہوسکتا ہے کہ اس کے پیٹ میں تمہارا نطفہ موجود ہو۔ میں نے کہا کہ میں اس سے عز ل کیا کرتا تھا۔ اس نے کہا کہ یہ زندہ درگور کرنے کی ایک شکل ہے۔ میں حضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور سار ا واقعہ عرض کیا تو آپ نے فرمایا کہ یہود نے جھوٹ بولا یہود نے جھوٹ بولا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17432
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17432، ترقيم محمد عوامة 16870)
حدیث نمبر: 17433
١٧٤٣٣ - حدثنا ابن نمير عن محمد بن إسحاق عن محمد بن يحيى بن حبان عن عبد اللَّه بن (محيريز) (١) قال: دخلت أنا وأبو (صرمة) (٢) المازني فوجدنا أبا سعيد يحدث كما يحدث أبو سلمة وأبو أمامة أن النبي ﷺ قال: كذبت يهود (و) (٣) قال في آخر الحديث: "وما عليكم أن لا تفعلوا وقد قدر اللَّه ما هو خالق (من خلقه) (٤) (إلى) (٥) يوم القيامة" (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن محیریز کہتے ہیں کہ میں اور حضرت ابو صرمہ مازنی حاضر ہوئے تو ہم نے حضرت ابو سعید خدری کو وہی بات بیان کرتے سنا جو ابو سلمہ اور ابو امامہ بیان کررہے تھے۔ کہ نبی پاک ﷺ نے فرمایا کہ یہود نے جھوٹ بولا اور اس حدیث کے آخر میں یہ ہے کہ تم ایسا نہ کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے قیامت تک پیدا ہونے والوں کی تقدیر کا فیصلہ کردیا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17433
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17433، ترقيم محمد عوامة 16871)