حدیث نمبر: 17398
١٧٣٩٨ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن عطاء عن جابر قال: كنا نعزل والقرآن (ينزل) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم عزل کیا کرتے تھے اور قرآن نازل ہورہا تھا یعنی اس کی ممانعت نہیں آئی۔ ( ! عزل سے مراد جماع کے دوران انزال کے وقت آلہ تناسل کو شرمگاہ سے باہر نکال کر انزال کرنا۔ )
حدیث نمبر: 17399
١٧٣٩٩ - حدثنا ابن عيينة عن أبي الزناد عن خارجة بن زيد أن زيدًا كان يعزل عن جارية له (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خارجہ بن زید فرماتے ہیں کہ حضرت زید اپنی ایک باندی سے عزل کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 17400
١٧٤٠٠ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن عكرمة أن زيدًا وسعدًا كانا يعزلان (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت زید اور حضرت سعد عزل کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 17401
١٧٤٠١ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن إسماعيل الشيباني أنه (خلف) (١) على امرأة رافع بن خديج فأخبرته أنه كان (يعزل) (٢) أو يعزل من قروح بها كيلا (تغتسل) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ اسماعیل شیبانی کا نکاح حضرت رافع بن خدیج کی بیوی سے ہوا۔ انہوں نے اسماعیل شیبانی کو بتایا کہ رافع بن خدیج عزل کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 17402
١٧٤٠٢ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن أبي إسحاق عن زائدة (بن عمير) (١) عن ابن عباس في قوله: ﴿نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ﴾ [البقرة: ٢٢٣]، قال: من شاء أن (يعزل) (٢) (فليعزل) (٣)، ومن شاء أن لا يعزل فلا يعزل (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما قرآن مجید کی آیت { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ جو عزل کرنا چاہے کرلے اور جو نہ کرنا چاہے نہ کرے۔
حدیث نمبر: 17403
١٧٤٠٣ - حدثنا ابن علية عن التيمي عن يحيى بن عباد أن (خبابًا) (١) كان يعزل عن (سراريه) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن عباد فرماتے ہیں کہ حضرت خباب اپنی باندیوں سے عزل کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 17404
١٧٤٠٤ - حدثنا ابن علية عن يحيى (١) بن أبي إسحاق عن (ابن سعد) (٢) يعني عامرًا أن سعدًا كان يعزل (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر بن سعد فرماتے ہیں کہ حضرت سعد عزل کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 17405
١٧٤٠٥ - حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن في العزل: اختلف فيه أصحاب النبي ﷺ (١) قال: فكان زيد وأنس بن مالك يعزلان (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ عزل کے بارے میں صحابہ کرام کا اختلاف ہے۔ حضرت زید اور حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ عزل کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 17406
١٧٤٠٦ - حدثنا وكيع عن علي بن مبارك عن يحيى عن أبي سلمة أن زيدًا وسعدًا كانا يعزلان (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سلمہ فرماتے ہیں کہ حضرت زید اور حضرت سعد عزل کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 17407
١٧٤٠٧ - حدثنا وكيع عن الضحاك بن عثمان عن سالم أبي النضر عن عبد الرحمن بن أفلح قال: نكحت أم ولد أبي أيوب فأخبرتني أن أبا أيوب كان يعزل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن افلح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو ایوب رضی اللہ عنہ کی ام ولد باندی سے شادی کی۔ اس نے مجھے بتایا کہ حضرت ابوایوب عزل کیا کرتے تھے۔ اور مجھے حضرت زید بن ثابت کی ام ولد باندی نے بھی بتایا کہ وہ بھی عزل کیا کرتے تھے۔ حضرت سالم عائشہ رضی اللہ عنہا بنت سعد کے حوالے سے بیان کرتے ہیں کہ حضرت سعد اپنی ام ولد باندیوں سے عزل کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 17408
١٧٤٠٨ - (وأخبرتني) (١) (٢) أم ولد زيد بن ثابت أنه كان يعزل عنها (٣).
حدیث نمبر: 17409
١٧٤٠٩ - وقال سالم عن عائشة ابنة سعد: أن سعدًا كان يعزل عن أمهات أولاده (١).
حدیث نمبر: 17410
١٧٤١٠ - حدثنا عبدة عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب قال: كانت الأنصار لا يرون بأسًا بالعزل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ انصار صحابہ عزل کرنے میں کوئی برائی نہ سمجھتے تھے اور حضرت زید، حضرت ابو ایوب اور حضرت ابی اس کے قائل تھے۔
حدیث نمبر: 17411
١٧٤١١ - (و) (١) كان ممن يقول ذلك زيد وأبو أيوب وأبي (٢).
حدیث نمبر: 17412
١٧٤١٢ - حدثنا غندر عن شعبة عن حماد عن إبراهيم أن علقمة وأصحاب عبد اللَّه كانوا يعزلون.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے شاگرد عزل کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 17413
١٧٤١٣ - حدثنا حفص (عن جعفر) (١) عن أبيه علي بن حسين أنه كان يعزل ويتأول هذه الآية: ﴿وَإِذْ أَخَذَ رَبُّكَ مِنْ بَنِي آدَمَ مِنْ ظُهُورِهِمْ (٢) (ذُرِّيَّتَهُمْ) (٣)﴾ [الأعراف: ١٧٢].
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین عزل کرتے تھے اور اس آیت کو دلیل کے طور پر پیش فرماتے { وَإِذْ أَخَذَ رَبُّک مِنْ بَنِی آدَمَ مِنْ ظُہُورِہِمْ ذُرِّیَّاتِہِمْ }۔
حدیث نمبر: 17414
١٧٤١٤ - حدثنا ابن فضيل عن (مسعر) (١) عن أبي عمران قال: سمعت امرأة تقول: كان الحسن بن علي يعزل عني (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عمران نے ایک خاتون سے نقل کیا ہے کہ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ عزل کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 17415
١٧٤١٥ - حدثنا عبدة عن يحيى بن سعيد عن سعيد سئل عن العزل فلم ير به بأسًا، وقال: هو حرثك إن شئت أعطشته، وإن (شئت) (١) (أسقيته) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید عزل میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے اور فرماتے کہ وہ تمہاری کھیتی ہے چاہو تو پیاسا رکھو اور چاہو توسیراب کرو۔
حدیث نمبر: 17416
١٧٤١٦ - حدثنا يحيى بن سعيد عن مسعود بن علي قال: قلت لعكرمة: أخبرني أعزل (عن) (١) جارية لي؟ قال: هو حرثك فإن شئت (فأعطشه) (٢) وإن شئت فأروه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسعود بن علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عکرمہ سے سوال کیا کہ کیا میں اپنی باندی سے عزل کرسکتا ہوں ؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ تمہاری کھیتی ہے چاہو تو پیاسا رکھو اور چاہو توسیراب کرو۔
حدیث نمبر: 17417
١٧٤١٧ - حدثنا مروان بن معاوية عن (الزبرقان) (١) (السراج) (٢) (قال) (٣): سألت ابن (معقل) (٤) عن العزل فقال: قد فعل ذلك من هو خير مني ومنك سعد (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زبرقان سراج فرماتے ہیں کہ میں نے ابن معقل سے عزل کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ عمل تو مجھ سے اور تجھ سے بہتر یعنی حضرت سعد نے بھی کیا ہے۔
حدیث نمبر: 17418
١٧٤١٨ - حدثنا يحيى بن سعيد عن الحسن بن ذكوان عن الحسن (عن) (١) جابر قال: كنا نعزل والقرآن (ينزل) (٢) فلا (ننهى) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ہم عزل کرتے اور قرآن نازل ہوتا تھا لیکن ہمیں اس سے منع نہیں کیا گیا۔
حدیث نمبر: 17419
١٧٤١٩ - حدثنا محمد بن (بشر) (١) (٢) عن مسعر عن عون بن عبد اللَّه عن رجل عن (أمه) (٣) عن سرية لعمر أنه كان يعزل (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر کی ایک باندی روایت کرتی ہیں کہ وہ عزل کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 17420
١٧٤٢٠ - حدثنا محمد بن (بشر) (١) عن مسعر عن الوليد بن أبي مالك عن قزعة عن أبي سعيد الخدري (قال) (٢): ابنتي هذه التي في الخدر من العزل (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میری یہ بیٹی جو جوان ہو کر پردے میں بیٹھی ہے، عزل کرنے کے باوجود پیدا ہوئی ہے۔
حدیث نمبر: 17421
١٧٤٢١ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن سالم عن جابر قال: أتى النبي ﷺ رجل فقال: إن لي خادمًا (تسقي) (١) (على) (٢) (ناضح) (٣) لي، وأنا أعزل ⦗٣٢٦⦘ (عنها) (٤)، فجاءت بولد فقال رسول اللَّه ﷺ: "ما (يقدر) (٥) اللَّه من نفس أن (يخلقها) (٦) إلا وهي كائنة" (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی حضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا کہ میری ایک خادمہ ہے، جو میرے لئے پانی بھرتی ہے۔ میں اس سے عزل کرتا ہوں لیکن پھر بھی اس نے بچے کو جنم دیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس جان کے دنیا میں آنے کا اللہ نے فیصلہ کرلیا وہ آکر رہتی ہے۔
حدیث نمبر: 17422
١٧٤٢٢ - حدثنا محمد بن (بشر) (١) عن مسعر قال: (أخبرني) (٢) الحسن (بن) (٣) سعد عن ابن أبي (مليكة) (٤) (أن) (٥) ابن عباس سئل عن العزل فدعا جارية له فقال: عزلت عنك أمس (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے عزل کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے اپنی ایک باندی کو بلایا اور فرمایا کہ کیا کل میں نے تجھ سے عزل کیا تھا ؟
حدیث نمبر: 17423
١٧٤٢٣ - حدثنا محمد بن (بشر) (١) عن مسعر قال: حدثني عبد الملك بن عمير عن مصعب بن سعد أن سعدًا كان يعزل عن الأمة إذا خشي أن تحمل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مصعب بن سعد فرماتے ہیں کہ حضرت سعد کو جب کبھی باندی کے حاملہ ہونے کی توقع ہوتی تو عزل کیا کرتے تھے۔