کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جب باندی کوآزاد کیا گیا اور اس کے ساتھ اس کے خاوند نے وطی کی، حالانکہ وہ خیار کے متعلق جانتی تھی تو اس کا خیار باقی نہیں رہے گا
حدیث نمبر: 17366
١٧٣٦٦ - حدثنا ابن مبارك عن (جويبر) (١) عن الضحاك قال: إذا وطئها (وهي) (٢) تعلم أن لها الخيار فذلك منها رضى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ جب باندی کو آزاد کیا گیا اور اس کے ساتھ اس کے خاوند نے وطی کی، حالانکہ وہ خیار کے متعلق جانتی تھی تو یہ اس کی رضا کے قائم مقام ہے۔
حدیث نمبر: 17367
١٧٣٦٧ - حدثنا حفص عن عمرو عن الحسن قال: إذا وقع عليها زوجها (و) (١) قد علمت أن لها الخيار (فلا خيار) (٢) لها.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ جب باندی کو آزاد کیا گیا اور اس کے ساتھ اس کے خاوند نے وطی کی، حالانکہ وہ خیار کے متعلق جانتی تھی تو اس کا خیار باقی نہیں رہے گا۔